پاکستانی فنکار نمرہ بُچہ کو ایک اور عالمی اعزاز مل گیا اور وہ اگاتھا کرسٹی کے ناول پر مبنی بی بی سی کی جاسوسی سیریز میں نظر آئیں گی۔
اداکارہ اس سے قبل ہالی وڈ کے فلمی پروجیکٹس ’پولائٹ سوسائٹی‘ اور ’مس مارویل‘ میں کام کرچکی ہیں جبکہ وہ نئے پروجیکٹ میں ’مس ہمبل بی‘ کا کردار ادا کریں گی۔
یہ بھی پڑھیں:
گرل فرینڈ کی خواہشات پوری کرنے کیلئے گاڑیوں کے پارٹس چوری کرنے والا پریمی گرفتار
بی بی سی کی نئی تھرلر سیریز کیلئے ڈیوڈ جانسن، مورفڈ کلارک اور پینی لوپ ولٹن کے ناموں کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔
دو پارٹ پر مشتمل سیریز کو سیان ونمی نے تحریر کیا ہے جبکہ اسے بھارتی نژاد برطانوی فلمساز مینو گاور ہدایت کاری دیں گی۔
ایک عالمی سطح کی جاسوسی سیریز میں پاکستانی اداکارہ کی شمولیت سے فلمی شائقین بہت خوش ہیں اور وہ اسے پاکستانی سینما کیلئے نئی پہچان قرار دے رہے ہیں۔