کراچی ٹیسٹ، پاکستان کا نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شہرِ قائد کے نیشنل بینک ارینا اسٹیڈیم میں آج قومی کرکٹ ٹیم اور کیویز مدِ مقابل آگئے، پاکستان نے ٹاس جیت کر ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور کیوی کپتان ٹم ساؤتھی کے مابین ٹاس ہوا جو بابر اعظم جیت گئے۔ قومی ٹیم میں وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو آرام کیلئے بھیجتے ہوئے سابق کپتان سرفراز احمد کو شامل کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

مکی آرتھر نے پاکستان ٹیم کی کوچنگ کی آفر قبول کرلی

امیر حمزہ آج قومی کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کے خلاف اپنا پہلا انٹرنیشنل ٹیسٹ میچ کھیلیں گے۔ ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ سناتے ہوئے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ ہم نیوزی لینڈ کے خلاف اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

خیال رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم انگلینڈ کے خلاف 3 میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کا ایک بھی میچ جیتنے میں کامیاب نہیں ہوسکی جس کے بعد شاہد آفریدی کو چیف سلیکٹر تعینات کیا گیا ہے۔ ٹیم میں بڑی تبدیلیاں متوقع ہیں۔

سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ ٹیم میں سینئر کھلاڑیوں کو مسلسل کھلایا جارہا ہے جن کو آرام کی ضرورت ہے۔ کپتان بابر اعظم نے بھی شاہد آفریدی سے اتفاق کر لیا جس کے بعد سرفراز احمد ٹیم میں واپس آگئے ہیں۔

 

Related Posts