سعودی عرب میں 2 اسنوکر چیمپین شپس میں پاکستانیوں نے میدان مارلیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسنوکر چیمپین شپ
(فوٹو: جیو نیوز)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ریاض: سعودی عرب میں 2 اسنوکر چیمپین شپس میں پاکستانیوں نے میدان مار لیا۔ ایشیئن 6 ریڈ اور انڈر 21 اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ 

نجی ٹی وی جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق انڈر 21 میں دونوں پاکستانی کھلاڑی احسن رمضان اور محمد حسنین اختر  فائنل میں پہنچ گئے جبکہ 6 ریڈ بالز کے مقابلوں میں پاکستان کے اویس منیر نے فائنل کے لیے کوالیفائی کرتے ہوئے وطن کا نام روشن کردیا۔

رپورٹ کے مطابق ایشین 6 ریڈ اور انڈر 21 اسنوکر چیمپئن شپ کے مقابلے سعودی عرب کے شہر ریاض میں جاری ہیں۔ 6 ریڈ چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پاکستان کے اویس منیر اور اسجد اقبال مدمقابل تھے، بیسٹ آف 9 فریم کا یہ فائنل اویس منیر نے ہم وطن کے خلاف 5-2 سے جیت لیا۔

دریں اثناء اویس نے 2-0 کے خسارے سے کم بیک کرتے ہوئے مسلسل 5 فریمز جیتے اور کامیابی اپنے نام کی، میچ میں اویس منیر کی کامیابی کا اسکور 59-29 ، 42-19 ، 12-42 ، 0-67 ، 9-44 ، 30-41 اور 0- 70 رہا۔ فائنل میں اویس منیر ہانگ کانگ کے نانسین وان کے مدِ مقابل ہوں گے۔

اسی طرح انڈر 21 میں پاکستان کے حسنین اختر اور احسن رمضان نے فائنل تک رسائی حاصل کر لی، حسنین اختر نے سیمی فائنل میں ہانگ کانگ کے شاون لیو کو 4-1 سے شکست دی، حسنین اختر نے  54-64 ، 21-59 ، 61-15 ، 10-86 اور 35-63 کے اسکورز کے ساتھ کامیابی اپنے نام کی۔

پاکستان کے مایہ ناز کھلاڑی احسن رمضان نے ایران کے تیرداد آزادی پور کو ایک فریم ڈراپ کرتے ہوئے بیسٹ آف 7 میں 4-1 سے ہرایا، احسن نے ایرانی کھلاڑی کے خلاف 2-108، 24-61 ، 1-55، 56-48 اور7-63 کے اسکورز کے ساتھ کامیابی اپنے نام کرلی۔

ماہرین کا ماننا ہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی کے بعد سعودی عرب میں جاری مقابلوں میں پاکستان کا ایک گولڈ میڈل، دو سلور میڈل اور ایک برانز میڈل یقینی ہوگیا ہے جبکہ  اویس منیرکی کامیابی کی صورت میں پاکستان کے 2 گولڈ میڈلز ہوجانے کی توقع ہے۔

Related Posts