پاکستان مراکش کی بہادر عوام اور حکومت کی ہر ممکن مدد کریگا، نگران وزیراعظم کا زلزلے پر اظہار افسوس

مقبول خبریں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نگران وزیراعظم

اسلام آباد: نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے مراکش میں شدید زلزلہ سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر حکومت اور عوام سے تعزیت کا اظہارکیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر وزیراعظم نے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں مراکش کی حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں، پاکستان مراکش کے بہادر عوام اور حکومت کی ہر ممکن مدد کرے گا۔

دوسری جانب نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے بھی مراکش میں زلزلہ سے بڑے جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس کیا۔

مرتضیٰ سولنگی کا کہنا تھا کہ مراکش میں زلزلے سے ہونے والے جانی نقصان اور تباہی کا دکھ ہے، پاکستان کی حکومت، نگران وزیراعظم اور قوم اس مشکل وقت میں مراکش کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔

نگران وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں مراکش کے بہن بھائیوں کو ہر ممکن مدد فراہم کریں گے۔

Related Posts