پاکستان قازقستان سے معاشی و تجارتی تعلقات کے فروغ کا خواہاں ہے۔نوید قمر

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان قازقستان سے معاشی و تجارتی تعلقات کے فروغ کا خواہاں ہے۔نوید قمر
پاکستان قازقستان سے معاشی و تجارتی تعلقات کے فروغ کا خواہاں ہے۔نوید قمر

وفاقی وزیرِ تجارت و سرمایہ کاری سیّد نوید قمر نے کہا ہے کہ پاکستان قازقسان سے معاشی و تجارتی تعلقات کے فروغ کا خواہاں ہے، ہم قازقستان سے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایک ورچؤل ملاقات کے دوران سیّد نوید قمر نے قازقستان کے ڈپٹی وزیر اعظم و وزیر برائے تجارت سیرک زمنگرن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان قازقستان سے اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

اسحاق ڈار کے بیان کا اثر، ڈالر بانڈ کی قیمت میں تاریخی کمی

ورچؤل ملاقات کے دوران پاکستانی وزیرِ تجارت و سرمایہ کاری نوید قمر نے کہا کہ قازقستان سے پاکستان کے برادرانہ تعلقات کو تجارت کے فروغ، روابط میں اضافے اور مستحکم اور دو طرفہ فائدہ مند شراکت داری میں تبدیل کرنے کے خواہاں ہیں۔

وفاقی وزیر سیّد نوید قمر نے کہا کہ گزشتہ 8 سال سے پاکستان اور قازقستان کے مابین دو طرفہ تجارت میں مسلسل اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ خیال رہے کہ 2020 میں پاکستان نے قازقستان کو 6 کروڑ 12 لاکھ ڈالر مالیت کی برآمدات کی تھیں۔

وزیر تجارت و سرمایہ کاری کے بیان کے مطابق گزشتہ 8 سال سے دونوں ممالک کی تجارت میں اضافہ نوٹ کیاجارہا ہے۔ پاکستان نے قازقستان کو 2 سال قبل چاول، سٹرس اور طبی سازوسامان پر مشتمل برآمدات کی تھیں۔ برآمد کیے گئے چاول کی مالیت 2کروڑ 72 لاکھ ڈالر رہی۔ 

Related Posts