کیوی بولر نے پاکستان کو ایک خطرناک ٹیم قرار دے دیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کیوی بولر نے پاکستان کو ایک خطرناک ٹیم قرار دے دیا
کیوی بولر نے پاکستان کو ایک خطرناک ٹیم قرار دے دیا

نیوزی لینڈ کی ٹیم کے فاسٹ بولر ٹم ساؤتھی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل سے قبل اپنے رائے دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک خطرناک ٹیم ہے، اسے ہلکا نہیں لے سکتے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کیوی فاسٹ بولر نے کہا کہ جب ٹیم ٹاپ فور میں پہنچ جاتی ہے تو آگے جانے کا چانس ہر ٹیم کے پاس ہوتا ہے، ہم حالیہ وقتوں میں کئی بار پاکستان کے مد مقابل آئے ہیں اور ہم جانتے ہیں کہ پاکستان ایک خطرناک ٹیم ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم غالباً سوچ رہی تھی کہ ان کے پاس زیادہ چانس نہیں ہے لیکن انھوں نے بہترین پر فارمنس سے اپنے آپ کو منوایا۔

فاسٹ بولر ٹم ساؤتھی نے مزید کہا کہ امید ہے کہ ہم جس طرح کھیل رہے ہیں ویسے ہی سیمی فائنل میں بھی اچھی پرفارمنس جاری رکھیں گے، سیمی فائنل کا کھیل ایک دلچسپ کھیل ہے۔

کیوی بولر نے کہا کہ پاکستان ایک معیاری ٹیم ہے اور ہمیں ان سے آگے نکلنے کے لیے بدھ کو انھیں شکست دینی ہوگی، پاکستان ٹیم سیمی فائنل میں ایک بڑا خطرہ ثابت ہوگی۔

مزید پڑھیں:قومی ویمن ٹیم کی آل راؤنڈر ندا ڈار کیلئے پلیئر آف دی منتھ کا اعزاز

واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کا سیمی فائنل 9 نومبرکو منعقد ہوگا، جبکہ 10 نومبر کو دوسرے سیمی فائنل میں بھارت اور انگلینڈ کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی۔

Related Posts