باکو میں پاکستان، ترکی اور آذر بائیجان مشترکہ فوجی مشقوں میں شریک

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

باکو، پاکستان، ترکی اور آذر بائیجان مشترکہ فوجی مشقوں میں شریک
باکو، پاکستان، ترکی اور آذر بائیجان مشترکہ فوجی مشقوں میں شریک

باکو: پاکستان، ترکی اور آذر بائیجان کی افواج مشترکہ مشقوں میں شریک ہو گئے جس کا مقصد باہمی دفاعی تعاون کو فروغ دینا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آذر بائیجان فوجی مشقوں کی میزبانی کر رہا ہے۔ مشقوں میں پاک فوج کی اسپیشل فورس بھی شریک ہوگئی۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سہ ملکی فوجی مشقوں کا انعقاد آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ہورہا ہے۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے اعلامیے کے مطابق برادر ہڈ کے نام سے ہونے والی سہ ملکی فوجی مشقوں میں پاکستان، ترکی اور آذر بائیجان کی اسپیشل فورسز حصہ لے رہی ہیں جو 2 روز قبل شروع ہوئیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق رواں ماہ 11 ستمبر کو شروع ہونے والا یہ ایونٹ 22ستمبر تک جاری رہے گا جس میں انسدادِ دہشت گردی کے حوالے سے خصوصی عسکری مشقیں کی جائیں گی جن کا مقصد عسکری تعاون کو فروغ دینا ہے۔

ترجمان پاک فوج کے بیان کے مطابق تینوں ممالک کے مابین مشقوں کامقصد پاکستان، آذر بائیجان اور ترکی کی افواج میں تجربے کی بنیاد پر معلومات کا تبادلہ بھی ہے جبکہ تینوں ممالک کے مابین مذہب و ثقافت کی بنیاد پر تعلقات گہرے ہیں۔

خیال رہے کہ اِس سے قبل پاکستان اور قازقسان کی مشترکہ فوجی مشق دوستریم تھری کی اختتامی تقریب قومی انسدادِ دہشت گردی مرکز پبی میں منعقد ہوئی جبکہ مشقوں میں اسپیشل فورسز نے حصہ لیا۔

 پاک قازقستان مشترکہ فوجی مشق کی اختتامی تقریب 13 روز قبل قومی انسدادِ دہشت گردی مرکز پبی میں منعقد ہوئی جس میں یرغمال بنائے گئے افراد کی بازیابی، کمپاؤنڈ کلیرنس اور ہیلی کاپٹر سے رسی کے ذریعے اترنے کا کامیاب مظاہرہ کیا گیا۔

مزید پڑھیں: پاک قازقستان مشترکہ فوجی مشق کی اختتامی تقریب پبی میں منعقد

Related Posts