ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کرلیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کرلیا
ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کرلیا

اسلام آباد: فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی جانب سے ایک بار پھر پاکستان کو گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کا ڈاکٹر مارکوس پلییئر کی صدارت میں پلینری ورچوئل اجلاس منعقد کیا گیا، جس میں عالمی اداروں کی جانب سے شرکت کی گئی۔

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) جو عالمی سطح پر منی لانڈرنگ کی مالی معاونت کے تدارک کی نگرانی کرتا ہے کی جانب سے پاکستان کو مزید چار ماہ کے لیے نگرانی کی گرے لسٹ میں ہی رکھا جائے گا۔ پاکستان کے سٹیٹس میں تبدیلی کا فیصلہ اب آئندہ سیشن میں کیا جائے گا جو اپریل 2022ء میں منعقد ہوگا۔

صدر مارکوس پلیئر نے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان گرے لسٹ میں رہے گا، پاکستان کو جون میں ایف اے ٹی ایف کے ریجنل شراکت دار اے پی جی کی نشان دہی پر ایکشن پلان میں بڑی حد تک منی لانڈرنگ کے مسائل تھے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان مجموعی طور پر اس نئے ایکشن پلان پر اچھی کار کردگی دکھا رہا ہے۔ ایکشن پلان کے 7 میں سے 4 نکات پر عمل درآمد کیا گیا ہے، اس میں حکام کی فنانشل نگرانی اور بین الاقوامی تعاون کے لیے قانونی ترامیم شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آف شور کمپنیوں میں سرمائے کی جانچ پڑتال کی جا رہی ہے، آف شور کمپنیوں میں منی لانڈرنگ کے سرمائے کا جائزہ لیں گے۔ منی لانڈرنگ کی روک تھام کے لیے مشترکہ کوششیں کررہے ہیں، منی لانڈرنگ کی روک تھام میں پینڈوارا پیپرز نے بھی معاونت کی۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ ماریشیئس کو گرے لسٹ سے نکال رہے ہیں،ترکی کو منی لانڈرنگ کے خلاف قوانین پر عمل درآمد بہتر کرنا ہوگا۔ زمبابوے نے بہتر کارکردگی دکھائی، مالی، اردن اور ترکی نے نظام بہتر کیا ہے۔

آف شور کمپنیوں میں منی لانڈرنگ کے سرمائے کا جائزہ لیں گے۔ منی لانڈرنگ کی روک تھام کے لیے مشترکہ کوششیں کررہے ہیں، منی لانڈرنگ کی روک تھام میں پینڈوارا پیپرز نے بھی معاونت کی۔

انہوں نے کہا کہ ترکی کو منی لانڈرنگ کے خلاف قوانین پر عمل درآمد بہتر کرنا ہوگا۔ زمبابوے نے بہتر کارکردگی دکھائی، مالی، اردن اور ترکی نے نظام بہتر کیا ہے۔ ماریشیئس کو گرے لسٹ سے نکال رہے ہیں۔ آف شور کمپنیوں میں سرمائے کی جانچ پڑتال کی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم عمران خان 23 اکتوبر کو سعودی عرب کے دورے پر روانہ ہوں گے

واضح رہے کہ ایف اے ٹی ایف کے جون کے اجلاس میں پاکستان کو گرے لسٹ سے نکلنے کے لیے دو ایکشن پلان دیے گئے تھے۔ پاکستان کے لیے ضروری تھا کہ دونوں ایکش پلان پر مکمل عملدرآمد ہو۔ پاکستان کو ایف اے ٹی ایف اور ایشیا پیسیفک گروپ (اے پی جی) کی میوچل ایوالیویشن جیسی دہری نگرانی کا سامنا ہے اور پاکستان دونوں محاذوں پر کام کر رہا ہے۔

Related Posts