پاکستان کی اسٹریٹیجک صلاحیتوں کی رفتار اطمینان بخش ہے، نیشنل کمانڈاتھارٹی

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
پاکستان کی اسٹریٹیجک صلاحیتوں کی رفتار اطمینان بخش ہے، نیشنل کمانڈاتھارٹی
پاکستان کی اسٹریٹیجک صلاحیتوں کی رفتار اطمینان بخش ہے، نیشنل کمانڈاتھارٹی

اسلام آباد:وزیراعظم کی زیرصدارت نیشنل کمانڈاتھارٹی کا25واں اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں ڈی جی آئی ایس آئی اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان کی بھی شریک ہوئے۔

ذرائع کے مطابق نیشنل کمانڈاتھارٹی کا25واں اجلاس اسٹریٹجک پلان ڈویژن کے ہیڈکوارٹرزمیں منعقد ہوا، شرکاء کی جانب سے کمانڈاینڈکنٹرول سسٹم پرمکمل اعتمادکااظہارکیا گیا۔

اجلاس کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر دفاع پرویز خٹک، وزیر خزانہ شوکت ترین اور وزیر داخلہ شیخ رشید نے بھی شرکت کی۔این سی اے کو خطے میں جاری تنازعات اور علاقائی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں نیشنل کمانڈ اتھارٹی نے پاکستان کے اسٹریٹجک اثاثوں کے حفاظتی اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ شرکاء کی جانب سے کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم پر مکمل اعتماد کا اظہار کیاگیا۔

نیشنل کمانڈ اتھارٹی کے اجلاس کے دوران تربیت کے اعلیٰ معیار، سٹریٹیجک فورسز کی آپریشنل تیاریوں کو بھی سراہاگیا جبکہ مقاصد کے حصول میں کوشش کرنے والے سائنسدانوں و انجینئرز کی تعریف کی گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ اتھارٹی کے مطابق پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی ریاست ہے، پاکستان جوہری عدم پھیلاؤ کے اقدامات کو بہتر بنانے کی عالمی کوششوں میں مثبت کردار ادا کرتا رہے گا۔

پاکستان ہتھیاروں کی دوڑ میں داخلے بغیر خطے میں سٹریٹیجک استحکام یقینی بنائے گا، پاکستان کی سٹریٹیجک صلاحیتوں کی رفتار اطمینان بخش ہے۔

این سی اے کے مطابق ہتھیاروں کی دوڑ سے پیدا صورتحال خطے میں امن اور سلامتی کے لیے بڑا خطرہ ہے، پاکستان ہتھیاروں کی دوڑ کا حصہ نہیں بنے گا، پاکستان خطے میں اسٹرٹیجک استحکام، امن، سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے تمام اقدامات کرے گا۔

مزید پڑھیں: سپہ سالار سے سفیریورپی یونین کی ملاقات،افغانستان کی صورتحال پرغور

نیشنل کمانڈ اتھارٹی کو خطے میں موجودہ تنازعات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی، خطے میں روایتی اور سٹرٹیجک ہتھیاروں کی دوڑ پر این سی اے نے تشویش کا اظہار کیا۔

Related Posts