پاکستان بنگلہ دیش کے خلاف پہلا میچ کھیلنے کیلئے تیار، ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان بنگلہ دیش کے خلاف پہلا میچ کھیلنے کیلئے تیار، ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان
پاکستان بنگلہ دیش کے خلاف پہلا میچ کھیلنے کیلئے تیار، ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان

قومی کرکٹ ٹیم میزبان بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ کھیلنے کیلئے تیار ہے جس کیلئے ٹیسٹ اسکواڈ کے 12 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے 12 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کیا ہے جس میں بابر اعظم کپتان جبکہ وکٹ کیپر محمد رضوان نائب کپتان کے طور پر خدمات سرانجام دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: محمد حفیظ ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے بھی دستبردار

قومی کرکٹرز کے معاوضوں میں کمی، کھلاڑیوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی

کرکٹ بورڈ کے اعلان کے مطابق ٹیسٹ اسکواڈ میں عابد علی، عبداللہ شفیق، فہیم اشرف، اظہر علی، فواد عالم، شاہین شاہ آفریدی، امام الحق، حسن علی، ساجد خان اور نعمان علی شامل ہیں۔

پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین پہلا ٹیسٹ میچ کل سے چٹاگانگ کے ظہور احمد چوہدری کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جو جمعے سے منگل تک جاری رہے گا۔

مقامی وقت کے مطابق پاکستان اور بنگلہ دیش کا ٹیسٹ میچ صبح 10 بجے سے شروع ہوگا۔ دوسرے ٹیسٹ میچ کی تاریخ 4دسمبر رکھی گئی ہے جو شیرِ بنگلہ اسٹیڈیم ڈھاکہ میں ہوگا۔

قومی ٹیم بنگلہ دیش کو ٹی 20 سیریز میں وائٹ واش کرچکی ہے جس کی ٹرافی ٹیسٹ سیریز کے اختتام پر دی جائے گی۔ دو میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز آئی سی سی ورلڈ چیمپین شپ کا حصہ ہے۔ 

 

Related Posts