اسرائیلی جارحیت سے خطے کا امن خطرے میں ہے۔ترجمان دفتر خارجہ

مقبول خبریں

کالمز

zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
zia-1-1-1
دُروز: عہدِ ولیِ زمان پر ایمان رکھنے والا پراسرار ترین مذہب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسرائیلی جارحیت
(فوٹو: آن لائن)

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ اسرائیلی جارحیت سے خطے کا امن خطرے میں ہے۔اسماعیل ہنیہ کا قتل اسرائیلی جارحیت ہے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران کہا کہ اس ہفتے دولت مشترکہ کی سیکریٹری جنرل نے پاکستان کا دورہ کیا۔ نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایران کا دورہ کیا اور ایرانی صدر مسعود پزیشکیان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی۔

بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ  نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے تقریب حلف برداری میں شرکت کے دوران ایرانی قیادت کو تہنیتی پیغامات بھی پیش کیے۔ سیکریٹری خارجہ نے آسیان کا دورہ کیا اور اجلاس میں شرکت کی۔ سری لنکن وزیر خارجہ نے وفد کے ہمراہ پاکستان کا دورہ کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اسرائیل کی جارحیت اور لبنان پر حملے کی شدید مذمت کرتا ہے۔ اسرائیل کی جارحیت سے خطے کا امن خطرے میں ہے۔ حماس کی سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کا قتل اسرائیل کی جارحیت ہے۔ ہم اس قتل کی مذمت اور اسماعیل ہنیہ کے اہلِ خانہ سے تعزیت کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کو میزائل حملے کے نتیجے میں شہید کردیا گیا۔ اسماعیل ہنیہ کے ہمراہ ان کا سکیورٹی گارڈ بھی شہید ہوگیا۔ امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی سپریم لیڈر نے صیہونی جارحیت کے باعث اسرائیل پر براہِ راست حملے کا حکم دے دیا ہے۔

Related Posts