اسٹاک مارکیٹ، کاروباری اتار چڑھاؤ، ملا جلا رجحان

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی:پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو کاروباری اتار چڑھاؤ کے بعد ملا جلا رجحان رہا،کے ایس ای100انڈیکس45500پوائنٹس کی سطح پر ہی برقرار ہا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں 5ارب روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تاہم 52.83فیصد حصص کی قیمتیں گھٹ گئیں۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو کاروبار کا آغاز مثبت ہوا،ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 44700پوائنٹس کی سطح پر جا پہنچا تھا تاہم پرافٹ ٹیکنگ کے باعث بعض اسٹاکس میں فروخت کے دباؤ سے انڈیکس واپس44500پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو کے ایس ای100انڈیکس میں 18.99 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 44525.72پوائنٹس سے بڑھ کر44551.35پوائنٹس ہو گیا۔

18.99پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس 17409.86پوائنٹس سے بڑھ کر 17428.85پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 30703.25پوائنٹس سے کم ہو کر30698.21پوائنٹس پر آگیا۔

مزید پڑھیں: اسٹاک مارکیٹ میں 11پوائنٹس کا معمولی اضافہ

کاروبار کے اتار چڑھا ؤکے باوجود مارکیٹ کے سرمائے میں 5ارب12کروڑ80لاکھ56ہزار33روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 76کھرب54 ارب15 کروڑ43 لاکھ 91 ہزار460روپے سے بڑھ کر76کھرب59 ارب28کروڑ24 لاکھ47ہزار493روپے ہو گیا۔

Related Posts