پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم، 870 پوائنٹس سے زائد اضافہ

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو؛ فائل)

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کو کاروبار کے آغاز پر تیزی دیکھی گئی، جہاں کے ایس ای-100 انڈیکس میں 800 پوائنٹس سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

صبح 10:40 بجے انڈیکس 121,104 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا تھا، جو گزشتہ روز کے 120,450 پوائنٹس سے زیادہ ہے۔ اس سے قبل منگل کے روز انڈیکس میں 1,573 پوائنٹس کا نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔

کاروباری دن میں مجموعی طور پر 578 ملین سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا، جن کی مالیت 26.8 ارب روپے رہی۔ اسٹاک مارکیٹ میں 467 کمپنیوں نے حصہ لیا، جن میں سے 232 کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

زیادہ کاروبار والی کمپنیوں میں کے الیکٹرک، فیصل بینک اور انویسٹ بینک شامل تھیں۔ سب سے زیادہ اضافہ پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی اور خیبر ٹیکسٹائل کے شیئرز میں ہوا، جبکہ سیفائر فائبرز اور رفحان میز کے شیئرز میں کمی دیکھی گئی۔

Related Posts