پاکستان اسٹاک ایکسچینج،سرمایہ کاری مالیت میں 13ارب سے زائد کی کمی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج،سرمایہ کاری مالیت میں 13ارب سے زائد کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج،سرمایہ کاری مالیت میں 13ارب سے زائد کا اضافہ

کراچی:پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو اتار چڑھاوٗ کا سلسلہ جاری رہنے کے بعدمندی غالب آگئی جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس64.60پوائنٹس کی کمی سے40504.75پوائنٹس کی سطح آ گیا۔

55.19فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈکی گئی جس کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں 13ارب 60کروڑ91لاکھ روپے کی کمی ہوئی اور حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی جمعہ کی نسبت25.35فیصد کم رہا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ روز کاروبار کا آغاز مثبت ہوا اور ٹریڈنگ کے ابتدائی اوقات کے دوران انڈیکس 40794.69پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا تاہم بعد ازاں شیئرز فروخت کا دباوٗ بڑھنے کے باعث منفی رجحان بڑھ گیا۔

جس کی وجہ سے ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر انڈیکس 40470پوائنٹس کی کم ترین سطح پرآ گیا بعد میں ریکوری آنے سے40500کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی لیکن مندی غالب رہی اور کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس64.60پوائنٹس کی کمی سے40504.75پوائنٹس پر بند ہوا۔

اسی طرح کے ایس ای 30اانڈیکس 19.95پوائنٹس کی کمی سے17006.70پوائنٹس اور44.09پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 28412.69پوائنٹس پر آگیا۔

گذشتہ روز مجموعی طور پر 366کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے142کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ202میں کمی اور 22کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔مندی کے باعث سرمائے کا مجموعی حجم74کھرب65ارب58کروڑ7لاکھ روپے سے 74کھرب51ارب97کروڑ16لاکھ روپے ہو گیا۔

Related Posts