کراچی : ڈیبٹ اور ایکویٹی ایشوز کے لیے لسنٹگ کے عمل کو خودکار بنانے والے پرائیڈ سسٹم کے نفاذ کے بعد، پاکستان اسٹاک ایکسچینج پبلک پرائڈ کے ساتھ لائیو ہو گیا ہے جو کہ آنے والی عوامی پیشکشوں کے بارے میں تمام معلومات کے لیے سرمایہ کاروں کے لیے ایک ون اسٹاپ حل ہے۔
اسے سرمایہ کاروں اور عام لوگوں کو پرائمری مارکیٹ میں دستیاب سرمایہ کاری کے مواقع سے آگاہ رکھنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔پبلک پرائڈ آنے والی مین بورڈ کی لسٹنگ اور عوامی طور پر جاری کردہ ڈیبٹ لسٹنگ سے متعلق تمام معلومات فراہم کرتا ہے۔ اس سے سرمایہ کاروں کو ان لسٹنگ ایپلی کیشنز کی حیثیت جاننے اور سرمایہ کاری کا فیصلہ کرنے سے پہلے ان کی متعلقہ دستاویزات دیکھنے میں مدد ملتی ہے۔
پبلک پرائڈ پرائڈ کی ایک توسیع ہے جس کا سافٹ لانچ دسمبر 2021 میں کیا گیا تھا اور ستمبر 2022 میں مکمل طور پر لانچ کر دیا گیا ۔ ڈیجیٹلائزیشن فارورڈ کے وژن کے مطابق پبلک پرائڈ کا مقصد اپنے ویب پیج کے ذریعے عام لوگوں تک معلومات کے بہاؤ کو بغیر کسی رکاوٹ کے یقینی بنانا ہےلسٹنگ کا عمل مینوئل ہوا کرتا تھا جس میں ہارڈ کاپیوں کی صورت میں بہت ساری دستاویزات شامل ہوا کرتی تھیں۔
مزید یہ کہ درخواست دائر کرنے اور لسٹنگ کے لیے منظوری کے عمل میں ڈپلیکیشن بھی کافی تعداد میں ہو جاتی تھی۔ پرائڈ جس کا مطلب ایک مربوط اور ڈیجیٹائزڈ تجربے کے ذریعے ریولیشنری عوامی پیشک ہے کے ذریعے لسٹنگ عمل کو مکمل طور پر ڈیجیٹل کر دیا گیا ہے۔ پرائڈایک ون اسٹاپ حل ہے جو کنسلٹنٹس، ایڈوائزرز اور لیڈ مینیجرز کو ایکویٹی، ڈیٹ، میوچل فنڈز اور ایکسچینج ٹریڈڈ فنڈز (ETFs) کی لسٹنگ کے لیے الیکٹرانک طور پر درخواستیں جمع کروانے کے لیے سہولت فراہم کرتا ہے۔
علاوہ ازیں اس کا استعمال ریورس انضمام یا رضاکارانہ ڈی لسٹنگ کے لیے درخواستیں جمع کرانے کے لیے بھی کیا جا سکتا ہے۔پبلک پرائڈ گو لائیو پر بات کرتے ہوئے ہوئے پی ایس ایکس کے ایم ڈی اور سی ای او فرخ ایچ خان نے کہا، ʼʼپرائیڈ کو کامیابی سے نافذ کرنے کے بعد، جسے کنسلٹنٹس، ایڈوائزرز اور جاری کنندگان کی طرف سے پذیرائی ملی ہے، ہم پبلک پرائڈ شروع کرنے کے لیے پرجوش ہیں۔