پاکستان اسٹاک ایکسچینج، 558.81 پوائنٹس کی تیزی، اربوں روپے کا فائدہ

کالمز

zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
پاکستان اسٹاک ایکسچینج، 558.81 پوائنٹس کی تیزی، اربوں روپے کا فائدہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج، 558.81 پوائنٹس کی تیزی، اربوں روپے کا فائدہ

کراچی: پاکستان سٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتے کے آخری کاروباری روز (جمعہ)کے دوران زبردست تیزی دیکھنے کو ملی، 100 انڈیکس 558.81 پوائنٹس مزید بڑھ گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سٹاک ایکسچینج میں رواں ہفتے کے آخری کاروباری روز کے دوران کاروبار کا آغاز محتاط انداز میں کیا گیا، سرمایہ کاروں نے محتاط انداز سے کام لیا۔

ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر انڈیکس گزشتہ روز کے 45278.54 پوائنٹس کے برعکس 45168.21 پوائنٹس کی نچلی ترین سطح پر دیکھا گیا تھا تاہم اس دوران سیاسی افق پر چھائی غیر یقینی صورتحال چھٹنے کے بعد زبردست تیزی کی واپسی ہوئی۔

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کے باعث کاروبار کا اختتام 558.81 پوائنٹس کی تیزی پر ہوا،45300، 45400، 45500، 45600، 45700، 45800 کی حدیں بحال ہو گئی ہیں۔ جبکہ انڈیکس 4587.35 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کربند ہوا۔

آج کے دن پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 1.23 فیصد کی بہتری دیکھی گئی اور 16 کروڑ 72 ہزار 67 لاکھ 102 شیئرز کا لین دین ہوا، تیزی کے باعث 100 ارب روپے کے قریب فائدہ ہوا۔جس کے باعث انویسٹرز کے چہرے کھل اُٹھے

Related Posts