کراچی:پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتے کے چوتھے دن (جمعرات)کے دوران زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی، 100 انڈیکس 952.80 پوائنٹس اوپر چلا گیا، جس کے بعد 34 ہزار کی نفسیاتی حد بھی بحال ہو گئی۔
آج کے دن کاروبار کے آغاز پر ہی اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے کو ملی، شروع کے ڈیڑھ گھنٹے کے دوران انڈیکس 450 پوائنٹس بڑھ گیا تھا جس کے بعد انڈیکس 33609 پوائنٹس کی سطح پر دیکھا گیا۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ایک موقع پر انڈیکس 34178.57 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا، تاہم آخری لمحات تک یہ سطح برقرار نہ رہ سکی اور 100 انڈیکس 952.80 پوائنٹس کی تیزی کے بعد 34111.64 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 2.87 فیصد بہتری دیکھی گئی اور 23 کروڑ 56 لاکھ 82.ہزار 452 شیئرز کا لین دین ہوا جبکہ حصص کی مالیت میں ڈیڑھ سو ارب روپے سے زائد میں اضافہ دیکھا گیا۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کی وباء کے باعث لاک ڈاؤن ہے جس کے باعث سرمایہ کار بہت ہی محتاط انداز میں انویسٹمنٹ کررہے ہیں۔