پاکستان اسٹاک ایکسچینج،100 انڈیکس 43766.69 پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج،100انڈیکس43766.69پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج،100انڈیکس43766.69پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو بھی تیزی کاتسلسل برقراررہااورکے ایس ای100انڈیکس مزید406.50پوائنٹس کے اضافے سے 43766.69پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا۔

جب کہ سرمایہ کاروں کی جانب سے نئی سرمایہ کاری میں گرمجوشی کے باعث73.07فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت76ارب63کروڑ93لاکھ روپے بڑھ گئی اور حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی بدھ کی نسبت 14.90فیصدزائدرہا۔

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کو ٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا جس کے باعث دیکھنے میں آئی اور دوران ٹریڈنگ کے ایس ای 100انڈیکس 43792پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا تیزی کا رجحان آخر تک برقرار رہا۔

کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس406.50پوائنٹس کے اضافے سے 43766.69پوائنٹس پر بند ہوا اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس170.02پوائنٹس کے اضافے سے سے18271.64پوائنٹس اورکے ایس ای آل شیئرز انڈیکس295.67 پوائنٹس کے اضافے سے30674.64 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

گزشتہ روز مجموعی طور پر416کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے304کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ93میں کمی اور19کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔تیزی کے سبب مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت79کھرب39ارب20کروڑ84لاکھ روپے سے بڑھ کر80کھرب15ارب84کروڑ77لاکھ روپے ہوگئی۔

Related Posts