روحیل نذیر کی قیادت میں پاکستان شاہینز آج آسٹریلیا روانہ ہوگئی

مقبول خبریں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور: روحیل نذیر کی قیادت میں پاکستان شاہینز بدھ کی علی الصبح آسٹریلیا روانہ ہوگئی جہاں وہ ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے علاوہ پچاس اوورز کے دو ون ڈے میچ بھی کھیلے گی۔

ان میچوں کا انعقاد ناردن ٹیریٹری کرکٹ ( این ٹی سی ) نے 30 جولائی سے 9 اگست تک ڈارون میں کیا ہے۔

چھ ٹیموں کی اس ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان شاہینز کے علاوہ آسٹریلین کیپٹل ٹیریٹری کی اے سی ٹی کامیٹس، میلبرن اسٹارز، میلبرن رینی گیڈز، پاپوا نیوگنی اور این ٹی اسٹرائیک کی ٹیمیں حصہ لیں گی جس میں دو ٹاپ ٹیمیں فائنل میں جگہ بنائیں گی۔

پاکستان شاہینز ان ٹی ٹوئنٹی میچوں کے علاوہ پاپوا نیوگنی اور این ٹی اسٹرائیک کے خلاف 8 اور9 اگست کو پچاس اوورز کے دو ون ڈے میچز بھی کھیلے گی۔

21 سالہ روحیل نذیر ماضی میں دسمبر 2020 میں پاکستان شاہینز کے دورۂ نیوزی لینڈ میں بھی قیادت کرچکے ہیں۔ وہ زمبابوے کے گزشتہ دورے میں بھی پاکستان شاہینز کا حصہ تھے جس نے دو چار روزہ اور چھ ون ڈے میچ کھیلے تھے۔

روحیل نذیر2018 اور 2020 کے انڈر19 ورلڈ کپ میں بھی پاکستان انڈر19 ٹیم کی نمائندگی کرچکے ہیں۔ انہیں چار ایسے کھلاڑیوں کی خدمات بھی حاصل ہوں گی جو اس سے قبل انڈر19 ورلڈ کپ کھیل چکے ہیں ان میں احمد خان (2022) علی اسفند (2022) عرفان خان (2020 اور 2022) اور ذیشان ضمیر (2022) شامل ہیں۔

ان چار کھلاڑیوں کے علاوہ عامر حسن، عرفات منہاس، آزان اویس، سجاد علی، شامل حسین اور وہاج ریاض اس سال پاکستان انڈر 19 کے ساتھ بنگلہ دیش کا دورہ کرچکے ہیں۔

روحیل نذیر جو ایمرجنگ ایشیا کپ میں پاکستان شاہینز کے ریزرو کھلاڑیوں میں شامل تھے پی سی بی ڈیجیٹل سے بات کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ان کی طرف سے ایمرجنگ ایشیا کپ جیتنے والی پاکستان شاہینز کو مبارکباد ہو، لاہور میں منعقدہ کیمپ میں تمام کھلاڑیوں نے بہت محنت کی تھی جس کا نتیجہ سب کے سامنے ہے۔

روحیل نذیر کا کہنا ہے کہ پاکستان شاہینز کی قیادت ان کے لیے بہت بڑا موقع ہے۔ وہ ماضی میں بھی پاکستان شاہینز کی کپتانی اور نمائندگی کرچکے ہیں۔ وہ آسٹریلیا میں ٹیم کی قیادت پر ُپرجوش ہیں جہاں وہ اس سے قبل بھی کھیل چکے ہیں۔ وہ اس ٹیم کے متعدد کھلاڑیوں کے ساتھ پہلے بھی کھیل چکے ہیں جن میں سے چند ایک میرے شہر اسلام آباد سے تعلق رکھتے ہیں۔

روحیل نذیر کے مطابق ٹیم کے ہر کھلاڑی کے لیے آسٹریلیا میں کھیلنا ایک بڑا موقع ہے اور اس طرح کے ٹورنامنٹس سے انہیں بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا۔ خود ان کے لیے یہ موقع ہے کہ وہ پرفارم کرکے اس سال آسٹریلیا میں ہونے والی ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستانی ٹیم میں جگہ بنانے کی کوشش کریں۔

پاکستان شاہینز روحیل نذیر (کپتان)، آلیان محمود، احمد خان، علی اسفند، عامر حسن، عرفات منہاس، آزان اویس، باسط علی، فیصل اکرم، سجاد علی، عرفان خان، شامل حسین، شاویز عرفان، ذیشان ضمیر اور وہاج ریاض پر مشتمل ہے۔

Related Posts