پاکستان نے امدادی سامان کے مزید 13 ٹرک افغانستان بھیج دیئے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان نے امدادی سامان کے مزید 13 ٹرک افغانستان بھیج دیئے
پاکستان نے امدادی سامان کے مزید 13 ٹرک افغانستان بھیج دیئے

اسلام آباد: پاکستان نے خوراک اور ادویات سمیت 345 میٹرک ٹن امدادی سامان کے مزید 13 ٹرک افغانستان بھیجے ہیں۔ امدادی کھیپ پاکستان افغانستان تعاون فورم کے تحت بھیجی گئی ہے۔

امدادی سامان کے ٹرک، ڈپٹی کمشنر چمن جمعہ داد خان مندوخیل نے امارات اسلامیہ افغانستان کے نمائندے مولوی محمد عمر کرامت کے حوالے کیے۔

اب تک ایک ہزار میٹرک ٹن کا امدادی سامان 55 ٹرکوں کے ذریعے پاکستان افغانستان تعاون فورم کے ذریعے بھیجا جا چکا ہے۔

پاک افغان تعاون فورم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ ماہ پاکستان نے افغانستان کے لوگوں کے لیے انسانی ہمدردی کے تحت امدادی سامان کے 8 ٹرک بھیجے تھے۔

آٹا ، چاول اور دالوں سمیت امدادی سامان لنڈی کوتل کے اسسٹنٹ کمشنر اکبر افتخار نے طور خم بارڈر پر غازی اللہ ہاشمی کے حوالے کیے تھے۔

پاک افغان تعاون فورم نے غلام خان بارڈر کے ذریعے ایک روز قبل 70 میٹرک ٹن کا امدادی سامان 4 ٹرکوں کے ذریعے بھیجا تھا۔ ان ٹرکوں میں آٹا ، چینی ، چاول ، تیل اور دالیں تھیں۔ امیر خوست نے میران شاہ کے اسسٹنٹ کمشنر سے امدادی سامان کی کھیپ وصول کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : باصلاحیت طالب علموں کی لذت سے بھرپور میمونی ڈش ’’ کھوسا ‘‘

Related Posts