اسلام آباد: حکومت کی بھرپور کوششوں کے باوجود ملک میں کورونا کی وباء مزید 68 زندگیاں نگل گئیں جبکہ مزید 4455 شہریوں کو اپنی لپیٹ میں بھی لے لیا۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے اتوار کی صبح جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 68 اموات اور 4455 کورونا وائرس کے نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
Statistics 8 Aug 21:
Total Tests in Last 24 Hours: 55,002
Positive Cases: 4455
Positivity % : 8.09%
Deaths : 68— NCOC (@OfficialNcoc) August 8, 2021
این سی او سی کے اعدادوشمار کے مطابق 68 نئی اموات کے اضافے کے ساتھ ملک میں کورونا سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد اب 23865 ہو گئی ہے جبکہ 4455 نئے کیسز کے بعد متاثرین کی تعداد 1067580 تک پہنچ گئی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 55002 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مثبت تناسب 809 فیصد رہا۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2148 مریض وائرس سے صحت یاب ہوئے جبکہ ملک میں فعال کیسز کی تعداد82076 ریکارڈ کی گئی۔
اب تک سندھ میں 398745 ، پنجاب میں 363644 ، خیبر پختونخوا میں 147973 ، اسلام آباد میں 90503 ، بلوچستان میں 31138 ، آزاد کشمیر میں 26874 اور گلگت بلتستان میں 8703 کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے۔
مزید پڑھیں:کراچی کی عوام کے لیے خوشخبری، سندھ حکومت کا لاک ڈاؤن ختم کرنے کا اعلان