پاکستان میں کورونا کے 653 نئے کیسز رپورٹ، 162مریضوں کی حالت تشویشناک

کالمز

zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
پاکستان میں کورونا کے 653 نئے کیسز رپورٹ، 162مریضوں کی حالت تشویشناک
پاکستان میں کورونا کے 653 نئے کیسز رپورٹ، 162مریضوں کی حالت تشویشناک

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کے 653 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے باعث کسی شہری کی ہلاکت کی اطلاع نہیں ملی تاہم 162 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

قومی ادارۂ صحت کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 15 لاکھ 39 ہزار 275افراد کورونا سے متاثر جبکہ 30 ہزار 403 وائرس کے باعث جاں بحق ہوئے۔ شرحِ اموات 2 فیصد پر برقرار ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

 ایڈز کی روک تھام کیلئے اقدامات اٹھا رہے ہیں۔عبدالقادر پٹیل

گزشتہ 1 روز میں کورونا کی تشخیص کیلئے 18 ہزار 950 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مثبت کیسز کا تناسب3.45 فیصد رہا۔ ٹیسٹس کی مجموعی تعداد 2 کروڑ 90 لاکھ 79ہزار 318 ہو گئی جبکہ کورونا کے 162مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔

واضح رہے کہ رواں ہفتے کے شروع میں ملک بھر میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوا، جس کے بعد وفاقی حکومت نے قومی ادارۂ صحت کو فعال کرنے کا فیصلہ کیا۔ ملک بھر میں کورونا کی روک تھام کیلئے ایس او پیز کا نفاذ بھی عمل میں لایا گیا۔

وزیر اعظم آفس سے جاری کیے گئےبیان میں کہا گیا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز پر تشویش کا اظہار کیا اور پاکستان کے کورونا وائرس رسپانس فورم کو بحال کرنے کی ہدایات جاری کیں۔