بھارت کاجموں و کشمیر کو خودساختہ اٹوٹ انگ قرار دینا مضحکہ خیز ہے، دفتر خارجہ

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دفتر خارجہ نے داسو میں دہشتگرد حملے کی تحقیقات کی تفصیلات جاری کردیں
دفتر خارجہ نے داسو میں دہشتگرد حملے کی تحقیقات کی تفصیلات جاری کردیں

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے پاک چین وزرائے خارجہ ڈائیلاگ کے مشترکہ اعلامیہ پر جاری کئے گئے بھارتی بیان کو مسترد کردیا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ نے پاک چین وزرائے خارجہ ڈائیلاگ کے مشترکہ اعلامیہ پر بھارتی بیان کورد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان کا بیان بلا جواز اور انتہائی غیرذمہ دارانہ ہے، لہٰذا بھارتی بیان کو سختی سے مسترد کرتے ہیں۔

ترجمان دفترخارجہ نے بھارتی وزارت خارجہ کی طرف سے جموں و کشمیر کو خودساختہ اٹوٹ انگ قرار دینا مضحکہ خیز ہے، ترجمان نے مزید کہا کہ بھارتی بیان سلامتی کونسل کی قراردادوں اور تاریخی و قانونی حقائق کے برخلاف ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی دعوؤں کی کوئی بنیاد نہیں، سی پیک کے خلاف بھارتی پراپیگنڈا کو بھی مسترد کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ بھارت عالمی برادری کو گمراہ کرنے کے لئے مایوس کن حد تک کوششیں کر رہا ہے۔

دفتر خارجہ کے مطابق بھارت کا اس ایشو پر کوئی تاریخی، قانونی یا اخلاقی جواز نہیں ہے جب کہ بھارت کے جھوٹے دعوے حقائق نہیں جھٹلاسکتے۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کے جھوٹ کو ہر سطح پر بے نقاب کرتے رہیں گے، ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کو جھٹلایا نہیں جاسکتا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت کشمیری عوام کے بنیادی حقوق غصب کیے ہوئے ہے، بھارت اپنی بین الاقوامی ذمہ داریاں پوری کرے جب کہ جموں و کشمیر کے عوام کو سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حق خود ارادیت دینا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہم کشمیریوں کے حقوق کے لئے ہر سطح پر آواز بلند کرتے رہیں گے۔

Related Posts