کورونا کی شرح 2 فیصد سے کم، 567 کیسز رپورٹ، 11 شہری لقمہ اجل

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakistan registers 11 more corona deaths, 567 infections in a day

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس دو فیصد سے کم ہوگئی،مزید 567 کیسز رپورٹ، 11 شہری جان کی بازی ہار گئے۔

این سی او سی کے مطابق ملک میں کوروناکے مثبت کیسز کی شرح 1اعشاریہ 20 فیصد رہی،24 گھنٹے کے دوران 46 ہزار 918 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جبکہ کورونا کے مزید 567 کیس رپورٹ ہوئے۔کورونا سے متاثر 1236 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

اب تک ملک بھر میں 2 کروڑ 10 لاکھ 57 ہزار 966 کورونا ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔پنجاب میں 4 لاکھ 40 ہزار 918، سندھ میں 4 لاکھ 71 ہزار 497 ،خیبرپختونخوا ایک لاکھ 78 ہزار 512، بلوچستان میں 33 ہزار 325 ،اسلام آباد ایک لاکھ 7 ہزار 103، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 393 ،آزادکشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد 34 ہزار 492 ہوگئی۔

مزید پڑھیں:ای سی سی نے کورونا ویکسین کیلئے 19کروڑ ڈالر جاری کرنے کی منظوری دے دی

وائرس سے متاثرہ 76 ہزار 203افراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 1 کروڑ 85لاکھ 10 ہزار137 ہو گئی۔وائرس کے1 کروڑ 84 لاکھ 33ہزار934 مریضوں کو معمولی تکالیف کا سامنا ہے۔

دُنیا بھر میں 22 کروڑ 59لاکھ 19 ہزار 957 افراد کورونا سے صحت یاب ہوگئے۔سب سے زیادہ 4 کروڑ 71لاکھ 87ہزار256 افراد امریکا میں جبکہ 3 کروڑ 43لاکھ 32 ہزار407 افراد بھارت میں وائرس کا شکار ہوئے۔

امریکا میں کورونا کے باعث 7لاکھ 72 ہزار315 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ بھارت میں وائرس کا شکار4 لاکھ 59ہزار875 شہری انتقال کر گئے۔ برازیل میں کورونا سے 2 کروڑ 18لاکھ 49 ہزار 137 افراد متاثر جبکہ 6 لاکھ 8ہزار715 لقمۂ اجل بن گئے۔

Related Posts