وزیر ریلوے شیخ رشید کا 25 اپریل سے ٹرینیں چلانے کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
zia-1-1-1
دُروز: عہدِ ولیِ زمان پر ایمان رکھنے والا پراسرار ترین مذہب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Sheikh Rashid recovering fast from COVID-19

راولپنڈی :  وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ اس مشکل وقت میں پاکستان ریلوے قوم کے ساتھ ہے، یکم رمضان سے محدود ٹرینیں چلائی جائینگی۔

شیخ رشید نے راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے کورونا وائرس کے مریضوں کے لئے چند ٹرینوں کا انتظام کیا ہے لیکن یہ آپشن انتہائی ضرورت کے وقت استعمال کیا جاسکتا ہے۔

وزیر ریلوے نے امید ظاہر کی کہ محکمہ ریلوے 25 اپریل سے دوبارہ کام شروع کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ریلوے مسافروں کے مابین فاصلہ برقرار رکھنے کے حوالے سے اقدامات کررہا ہے، یکم رمضان سے محدود ٹرینیں چلائی جائینگی۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اس وقت سیاسی بیان بازی سے گریز کرنا چاہئے کیونکہ اب وقت یہ نہیں ہے کہ سیاست کریں۔ انہوں نے یہ بھی زور دیا کہ موجودہ حالات میں مشترکہ لائحہ عمل کی ضرورت ہے۔

قبل ازیں شیخ رشید احمد نے کہا تھا کہ جو لوگ بدعنوانی میں ملوث ہیں انہیں سزا دی جائے گی۔ ان کا کہناتھا کہ اگر کسی وزیر کو گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے میں قصوروار پایا گیا تو ان کے خلاف کارروائی ہوگی۔

مزید پڑھیں:پاکستان میں کورونا وائرس سے 9 ہزار 216 افراد متاثر، 192 جاں بحق

شیخ رشید نے مزید کہا کہ پاکستان قومی اتحاد ، نظم و ضبط اور بیداری کے ذریعہ کورونا وائرس کو شکست دے سکتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان میں کورونا وائرس سے متعلق صورتحال پر قابو پالیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر نے کورونا وائرس فنڈ میں 50.1 ملین روپے بھی دیئے۔

Related Posts