اسلام آباد:کورونا وائرس کی پانچویں لہر سے ملک میں اموات کا سلسلہ جاری، وباء نے مزید 768 افراد کو اپنی لپیٹ میں لے لیام 19 شہری جان سے گئے۔
جمعرات کی صبح نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 768 کورونا وائرس کاشکار ہوئے اور 19 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق 19 نئی اموات کے اضافے کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد اب بڑھ کر 30ہزار237 ہو گئی ہے جبکہ نئے 768 کیسز شامل کرنے کے بعد اب کل متاثرین کی تعداد 1511754 ہو گئی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان بھر میں 35ہزار281 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مثبت کیسز کا تناسب 2اعشاریہ 17 فیصد رہا۔ تشویشناک نگہداشت میں مریضوں کی تعداد 908 تھی۔
مزید پڑھیں:سائنسدانوں نے سترہ ہرنوں کے جسم میں کورونا وائرس دریافت کرلیا