پاکستان میں کورونا نے مزید 8 زندگیاں چھین لیں، 431 افراد متاثر

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

238 new Covid-19 infections reported in Pakistan

اسلام آباد: کورونا وائرس نے پاکستان میں 431 افراد کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، پہلے سے متاثرہ 8 مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 47ہزار 84 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے مثبت کیسز کی شرح صفر اعشاریہ 91رہی۔

 

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کو 2 ہزار 437افراد نے شکست دی جس سے صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 45 ہزار 155ہوگئی۔ملک بھر میں کورونا کے فعال کیسز 12 ہزار 114 ہو گئے ہیں۔

سب سے زیادہ کورونا کیسز سندھ میں جبکہ اموات پنجاب میں رپورٹ ہوئیں۔ پنجاب میں 4 لاکھ 43 ہزار 310 افراد وائرس کا شکار جبکہ 13 ہزار 31جاں بحق ہوگئے۔ سندھ میں کورونا کے 4 لاکھ 76 ہزار 233کیسز اور 7 ہزار 622اموات رپورٹ ہوئیں۔

مزید پڑھیں:پاکستان میں کورونا کے 391 نئے کیسز رپورٹ، 8 مزید شہری جاں بحق

خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں 1 لاکھ 80 ہزار 194افراد کورونا کا شکار ہوئے جبکہ 5 ہزار 855 انتقال کر گئے۔ بلوچستان میں وائرس کے 33 ہزار 491کیسز اور کورونا کے باعث 360 اموات رپورٹ ہوئیں۔

آزاد کشمیر میں 34ہزار 570افراد کورونا سے متاثر اور 742 انتقال کر گئے، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 413کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 186 شہری جان کی بازی ہار گئے۔اسلام آباد میں 1 لاکھ 7ہزار 811 کیسز اور 957اموات رپورٹ ہوئیں۔

Related Posts