پاکستان میں یکم فروری سے پیڑول کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔
ذرائع کے مطابق انتخابات سے قبل عوام پر پیٹرول بم گرانے کی تیاری کی جارہی ہے، پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 7 روپے اضافے کا امکان ہے۔
اگرحکومت کی جانب سےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا جاتا ہے تو یہ یکم نومبر 2023 کے بعد پیٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں پہلی بار اضافہ ہوگا۔
ماہرین معاشیات کےمطابق اس بارحالات منفرد ہیں،اس بارقیمتوں میں اضافے کی وجہ عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ہے۔
یاد رہے کہ مشرق وسطیٰ میں حوثی باغیوں کی جانب سے بحیرہ احمر میں بحری جہازوں پر حملوں کے نتیجے میں عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ دیکھا گیا۔
پاکستان میں پیٹرولم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں
15 جنوری سے نگران حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر کمی کی گئی تھی ،جبکہ اگلے پندرہ دن تک ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت کو برقرار رکھے کا اعلان کیا گیا۔
پیڑول کی قیمت میں نمایاں کمی کے بعد موجودہ قیمت 259.34 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت276.21 پیسے فی لیٹر ہے۔