اسلام آباد:پی پی پی کے سیکرٹری جنرل سید نیئرحسین بخاری نے کہاہے کہ ملک تدبر اور فہم و فراست سے چلتے ہیں ڈینگیں مارنے سے نہیں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاہے کہ وزیراعظم اپنی پارٹی اور اتحادیوں کا اعتماد کھو رہے ہیں۔
حکمران کرپشن مافیا ٹولہ کے سرپرست ثابت ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ تبدیلی یہ ہے کہ آٹا چینی ہوشرباء سیکنڈلز کی انکوائری کمیشن مافیاء کے سہولت کار کرینگے۔ انہوں نے کہاکہ مصنوعی آٹا بحران سرکاری نوٹ کماؤمافیا کا پیدا کردہ ہے۔
مزید پڑھیں: وزیراعظم عمران خان کا کل دورہ کراچی، ایم کیوایم سے ملاقات نہ کرنے کا فیصلہ