پاک بحریہ نے بھارتی سب میرین کی پاکستانی حدود میں داخلے کی کوشش ناکام بنا دی

کالمز

zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
پاک بحریہ نے بھارتی سب میرین کی پاکستانی حدود میں داخلے کی کوشش ناکام بنا دی
پاک بحریہ نے بھارتی سب میرین کی پاکستانی حدود میں داخلے کی کوشش ناکام بنا دی

راولپنڈی: پلوامہ میں ہزیمت ناک شکست کے بعد بھارت کو ایک اور ہزیمت کا سامنا۔ پاک بحریہ نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارتی عزائم ناکام بنا دیے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاک بحریہ اپنی بہترین پیشہ ورانہ مہارت سے بھارتی بحریہ کے عزائم کو سمندر برد کردیا ہے۔

ترجمان آئی ایس پی آر کے کہنا ہے کہ پاک بحریہ نے بھارتی سب میرین کی پاکستانی حدود میں داخلے کی کوشش ناکام بنائی تھی۔

یہ بھی پڑھیں 

سپہ سالار کا آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ؛ افغان صورتحال پر بریفنگ

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی سب میرین نے 16 اکتوبر کو پاکستانی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کی تھی۔ لانگ رینج میری ٹائم پٹرول ایئرکرافٹ کے ذریعے بھارتی آبدوز کا سراغ لگایا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ نے ہندوستانی آبدوز کو ڈیٹیک کر لیا تھا۔ کسی بھی آبدوز کو ڈیٹیکت کرنے مطلب اس کو ختم کرنا تصور کیا جاتا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی آبدوز کو روکنا ملکی سرحدوں کی حفاظت میں پاک بحریہ کے عزم و ہمت کی عکاس ہے۔ پاک بحریہ سمندری حدود کی سخت نگرانی اور حفاظت کررہی ہے۔

Related Posts