پاک بحریہ اور پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کی بھارتی عملے کو طبی امداد کی فراہمی

مقبول خبریں

کالمز

zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
zia-1-1-1
دُروز: عہدِ ولیِ زمان پر ایمان رکھنے والا پراسرار ترین مذہب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PAKISTAN NAVY AND PAKISTAN MARITIME SECURITY AGENCY UNDERTAKE MEDICAL EVACUATION OF AN INDIAN SEAFARER
Director General Public Relations (Navy)

اسلام آباد : پاک بحریہ کے جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن اینڈ کوآرڈی نیشن سینٹر کو لائبیریا کے پرچم بردار آئل ٹینکر ایم ٹی ہائی لیڈر سے ایک ہنگامی کال موصول ہوئی جس میں عملے کے ایک زخمی رکن کے طبی انخلا کی درخواست کی گئی۔ جہاز پر تمام عملہ بھارتی شہریوں پر مشتمل تھا۔

جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن اینڈ کوآرڈی نیشن سینٹر نے فوری اور مؤثر ردعمل کو یقینی بنانے کے لیے اپنے مربوط میری ٹائم پروٹوکولز کو متحرک کیا جس کے نتیجے میں پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے زخمی رکن کو کراچی کے مقامی اسپتال منتقل کیا۔

یہ کامیاب طبی انخلا پاکستان کے میری ٹائم سیفٹی نظام کی آپریشنل تیاری اور فوری ردعمل کا مظہر ہے۔ ہم آہنگی اور فوری عمل درآمد پاک بحریہ کے اس عزم کی عکاسی کرتے ہیں کہ وہ سمندر میں انسانی زندگی کے تحفظ کے لیے قومیت سے بالاتر ہو کر اپنی بین الاقوامی ذمہ داریاں نبھاتی ہے۔

پاک بحریہ کا جے ایم آئی سی سی کسی بھی سمندری حادثے کے ردعمل کو مربوط بنانے کے لیے تمام متعلقہ قومی اداروں کے درمیان ایک مرکزی مرکز کی حیثیت رکھتا ہے۔

Related Posts