سعودیہ اور قطر میں پاکستانیوں کی مانگ میں اضافہ، یو اے ای اور عمان میں کمی

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Pakistan Manpower Exports Surge for KSA, Qatar
ONLINE/ FILE PHOTO

پاکستان سے بیرون ملک افرادی قوت کی برآمدات میں سال 2025 کے دوران ایک دلچسپ رجحان دیکھنے میں آیا۔

خلیجی ممالک میں سعودی عرب اور قطر کی جانب جانے والے پاکستانی کارکنوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور عمان جیسے اہم ممالک میں یہ تعداد کم ہو گئی۔

بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جنوری سے جولائی 2025 کے دوران سعودی عرب میں جانے والے پاکستانی کارکنوں کی تعداد 2 لاکھ 42 ہزار 337 رہی جو ماہانہ اوسطاً 40 ہزار 389 بنتی ہے۔

یہ اوسط سال 2024 کے مقابلے میں زیادہ ہے جب سال بھر میں مجموعی طور پر 4 لاکھ 52 ہزار 562 پاکستانی سعودی عرب گئے تھے، جن کی ماہانہ اوسط 37 ہزار 713 تھی۔

اسی طرح قطر میں بھی افرادی قوت کی طلب میں اضافہ ہوا۔ رواں سال کے ابتدائی چھ ماہ میں 26 ہزار 448 پاکستانی قطر گئے یعنی ماہانہ اوسط 4 ہزار 408 رہی۔

سال 2023 میں یہ اوسط 3 ہزار 401 تھی اور مجموعی تعداد 40 ہزار 818 رہی۔ ماہرین کے مطابق ان دونوں ممالک میں بڑے معاشی ترقیاتی منصوبوں کی وجہ سے افرادی قوت کی طلب میں اضافہ ہوا ہے، جو توقع ہے کہ 2030 تک برقرار رہے گا۔

ادھر متحدہ عرب امارات اور عمان میں پاکستانی افرادی قوت کی برآمد میں واضح کمی دیکھی گئی۔ 2025 کے پہلے چھ ماہ میں صرف 13 ہزار 865 پاکستانی یو اے ای گئے جو ماہانہ اوسطاً 2 ہزار 310 ہے جبکہ 2024 میں یہی اوسط 5 ہزار 344 تھی اور سال بھر میں 64 ہزار 130 پاکستانی یو اے ای منتقل ہوئے تھے۔

اسی طرح عمان کے لیے 2025 کے ابتدائی چھ ماہ میں تعداد 8 ہزار 467 رہی یعنی ماہانہ اوسط 1 ہزار 411 جبکہ 2024 میں یہ اوسط 6 ہزار 798 تھی اور مجموعی طور پر 81 ہزار 587 پاکستانی عمان گئے تھے۔

اس کمی کی بنیادی وجوہات میں ویزہ پالیسی میں تبدیلیاں، مزدور قوانین میں اصلاحات، اور افرادی قوت کی گنجائش مکمل ہو جانا شامل ہے۔

2025 کے ابتدائی چھ ماہ میں صرف 2 ہزار 595 پاکستانی برطانیہ گئے جو ماہانہ اوسطاً 432 بنتے ہیں، جبکہ 2024 میں یہ تعداد 13 ہزار 695 تھی (ماہانہ اوسط 1 ہزار 141)۔

اس کے برعکس امریکا کے لیے جانے والے پاکستانیوں کی تعداد میں معمولی اضافہ دیکھا گیا۔ 2025 کے چھ ماہ میں 584 پاکستانی امریکہ گئے (ماہانہ اوسط 97) جبکہ 2024 میں یہ تعداد 1 ہزار 77 تھی (ماہانہ اوسط 89)۔

Related Posts