اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی شرح میں کمی ، ملک میں وباء سےمتاثرہ مزید 67 افراد دم توڑ گئے جبکہ 3711 کو موذی وائرس نے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے اتوار کی صبح جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں مثبت شرح میں کمی دیکھی گئی اورملک میں مزید 67 افراد کورونا کی وجہ سے جاں بحق ہوگئے جبکہ 3711 شہری وباء سے متاثر ہوئے۔
این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق 67 نئی اموات کے اضافے کے بعد مجموعی طور پر کورونا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 24406 ہو گئی جبکہ نئے 3711 کیسز کے بعد ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد 10لاکھ 98ہزار410 ہو گئی ہے۔
Statistics 15 Aug 21:
Total Tests in Last 24 Hours: 54,204
Positive Cases: 3711
Positivity % : 6.8%
Deaths : 67— NCOC (@OfficialNcoc) August 15, 2021
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پورے پاکستان میں مجموعی طور پر 54204 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مثبت تناسب 6اعشاریہ 8 فیصد رہا۔
دوسری جانب این سی او سی نے نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹر اتھارٹی کے اشتراک سے پاک کووڈ 19 ویکسی نیشن پاس ایپ لانچ کر دی ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے ایپ کو کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کا ڈیجیٹل والٹ قرار دیا ہے۔
مزید پڑھیں:کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں کے اندرونِ ملک فضائی سفر پر پابندی عائد