پاکستان میں پہلی بار طبی آلات کی رجسٹریشن کے ڈیجیٹل نظام کا آغاز

مقبول خبریں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو ڈان

وزیراعظم شہباز شریف نے طبی آلات کی رجسٹریشن کے ڈیجیٹل نظام کا افتتاح کردیا۔

اسلام آباد میں طبی آلات کی لائسنسنگ اور رجسٹریشن کے ڈیجیٹل نظام کی افتتاحی تقریب میں وزیراعظم شہبازشریف، وزیراطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ تقریب میں شریک ہوئے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے طبی آلات کی لائسنسنگ اور رجسٹریشن کے نئے ڈیجیٹل نظام کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ رجسٹریشن کے ڈیجیٹل نظام کے لیے وزیرصحت اور ان کی ٹیم نے اہم کام کیا، سی ای او ڈریپ کو میرٹ پر تعینات کیا گیا، وزیرصحت نے دوست ملک کے اسپتال منصوبے کی بندش کا نوٹس لیا، الحمدللہ، کاوشوں کی بدولت دوست ملک کا منصوبہ فعال کیا جارہا ہے، ڈریپ میں قابل لوگ موجود تھے جنہیں نظرانداز کیا گیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ صحت کے شعبے کی ترقی کے لیے مصطفی کمال کی کاوشیں قابل تحسین ہیں، طبی شعبے میں انقلاب لانا مشکل ضرور ہے لیکن ناممکن نہیں اور اگر قوم متحد ہو جائے تو پاکستان کی تقدیر بدلی جا سکتی ہے، ملکی تقدیر بدلنے کے لیے سب کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا۔

شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ ڈیجیٹائزیشن کا عمل وزارت صحت میں قابل ستائش ہے، جس کا آغاز پی ڈی ایم کے دور حکومت میں ہوا، ہمیں جواب دہی کے نظام کو بہتر بنانا ہے، وہ دن دور نہیں جب ہم اقوام عالم میں سر اٹھا کر چلیں گے۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ اس نظام سے طبی آلات کی رجسٹریشن صرف 20 دن میں مکمل ہو سکے گی، جہاں پہلے کئی سال لگتے تھے اور کرپشن عام تھی انہوں نے زور دیا کہ شفافیت، میرٹ اور اصلاحات سے ہی ادارے مضبوط ہوتے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی کامیابی جنرل اظہر کیانی کی قیادت کا نتیجہ ہے اور یہی ماڈل پورے ملک میں اپنانے کی ضرورت ہے۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے معیاری ادویات کی فراہمی اور کرپشن کے خاتمے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

تقریب کے اختتام پر وزیراعظم نے ڈیجیٹل نظام کا باقاعدہ افتتاح کیا اور کوئیک ٹیسٹ پاکستان لمیٹڈ کے سی ای او کو پہلا لائسنس خود دیا۔

Related Posts