زلزلہ زدگان کی امداد کیلئے پاکستان سے ریسکیو ٹیم، امدادی سامان ترکی روانہ

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر انسانی امداد اور پاک فوج کی ریسکیو ٹیم ترکی میں زلزلے سے متاثرہ افراد کی امداد کیلئے روانہ ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کی ہدایت پر ریسکیو ٹیم ترکی روانہ ہوئی۔ آج ریسکیو 1122 اور 15 ٹن امداد لے کر 2 مزید جہاز بھی ترکیہ کیلئے روانہ ہورہے ہیں۔ امدادی سامان میں ٹینٹ، رضائیاں اور دیگر ضروریہ اشیاء شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

وزیر اعلیٰ کی دہشتگردوں کے خلاف سخت ایکشن لینے کی ہدایت

آج سے ہی پی آئی اے کا ایک طیارہ روزانہ کی بنیاد پر 15 ٹن امداد لے کر اسلام آباد اور لاہور ائیرپورٹس سے ترکیہ اور شام میں زلزلہ متاثرین کی امداد کیلئے روانہ ہوگا۔

وزارتِ صحت اور آرمی میڈیکل کیمپ کے فوجی جوان بھی دونوں زلزلہ زدہ ممالک کی امداد کیلئے روانہ ہوں گے۔ پی اے ایف کا طیارہ بھی ترکی میں زلزلہ زدگان کی مدد کیلئے روانہ ہوگیا۔

پاک فوج کے دستے  میں اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم، 30 بستروں کا موبائل ہسپتال، ڈاکٹرز، نرسنگ اسٹاف اور ٹیکنیشنز شامل ہیں۔ ریسکیو ماہرین، سنائپر کتے، کمبل ار تلاشی کے آلات بھی امدادی سامان میں شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا، سروسز چیفس اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ترکیہ میں زلزلے پر افسوس اور گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی ہدایت پر پاک فوج نے 2 دستے زلزلہ متاثرین کی امداد کیلئے روانہ کیے۔ اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم میں ریسکیو ماہرین، سونگھنے والے کتے، تلاشی کے آلات اور آرمی ڈاکٹرز شامل ہیں۔

ترجمان پاک فوج (ڈی جی آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ نرسنگ اسٹاف اور ٹیکنیشنز بھی پاک فوج کی ریسکیو ٹیم میں شامل ہیں۔ 30 بستروں والا موبائل فون، خیمے، کمبل اور دیگر امدادی اشیاء بھی بھیجی جارہی ہیں۔

Related Posts