پاکستان سمیت دنیا بھر میں لاک ڈاؤن کھل رہا ہے لیکن کورونا یہیں ہے۔تیمور خان جھگڑا

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
پاکستان سمیت دنیا بھر میں لاک ڈاؤن کھل رہا ہے لیکن کورونا یہیں ہے۔تیمور خان جھگڑا
پاکستان سمیت دنیا بھر میں لاک ڈاؤن کھل رہا ہے لیکن کورونا یہیں ہے۔تیمور خان جھگڑا

پشاور: خیبر پختونخواہ کے وزیرِ صحت و خزانہ تیمور خان جھگڑا نے کہا ہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں لاک ڈاؤن کھلتا جارہا ہے لیکن کورونا وائرس ابھی کہیں گیا نہیں ہے، وہ ہمارے ساتھ یہیں ہے اور رہے گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ صحت و خزانہ تیمور خان جھگڑا نے کہا کہ کورونا وائرس کے خلاف بہتر اقدامات کی ضرورت ہے جبکہ اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پراسیجر (ایس او پیز) پر عمل درآمد کا مسئلہ ابھی تک حل نہیں ہوا۔

صوبائی وزیرِصحت تیمور خان جھگڑا نے کہا کہ ملک میں ٹرانسپورٹ کی بحالی ہو یا بازاروں میں خریدوفروخت، ایس او پیز پر عمل نہیں کیا جارہا جبکہ خیبر پختونخواہ حکومت ایس او پیز پر عمل درآمد کو مزید سنجیدگی سے لیتے ہوئے عمل درآمد کروائے گی۔