پاکستان نے فٹبال ورلڈکپ کی میزبانی کیلئے سعودی عرب کی حمایت کر دی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب
The Israel-U.S. nexus for State Terrorism
اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ: ریاستی دہشت گردی کا عالمی ایجنڈا
zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان نے فیفا ورلڈ کپ 2034 کی میزبانی کے لیے سعودی عرب کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔

پاکستان کے دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ سعودی عرب نے فیفا فُٹ بال ورلڈ کپ 2034 کی میزبانی کرنے کا ارادہ کا کیا ہے اور پاکستان اس کی حمایت کرتا ہے۔

دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ ہم اپنے سعودی بھائیوں کی اس کوشش میں کامیابی کی خواہش کرتے ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ سعودی عرب ایک یادگار فٹ بال ورلڈ کپ کی میزبانی کرے گا۔ 

یہ بھی پڑھیں:

نیپال میں ہندو نوجوان کی مسلمانوں کیخلاف اشتعال انگیز پوسٹ پر شدید کشیدگی، کرفیو نافذ

واضح رہے بدھ کو سعودی عرب نے فیفا فُٹ بال ورلڈ کپ 2034 کی میزبانی کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے اس امر کی تصدیق کی گئی تھی کہ سعودی عرب سال  2034 کے ورلڈ کپ کی میزبانی کرنے کا خواہاں ہے۔

سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اس حوالے سے کہا تھا کہ میزبانی کا ارادہ اس امر کی واضح دلیل ہے کہ مملکت نے ہمیشہ دنیا میں امن و محبت کے پیغام کوپھیلایا ہے۔

Related Posts