اسلام آباد: ایل این جی کارگوز کی خریداری کا معاملہ، پاکستان کو اکتوبر اور دسمبر کیلئے کوئی بولی نہ سکی۔
ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پاکستان ایل این جی لمیٹڈ نے اکتوبر اور دسمبر کے لیے 6 ایل این جی کی کارگوز خریداری کے لیے بولیاں طلب کی تھیں جن میں سے تین ایل این جی کارگوز اکتوبر اور تین دسمبر کے لیے درکار تھے، اکتوبرمیں 5 سے 6 اکتوبر، 20 سے 21 اور 31اکتوبرکی سپلائی کیلئے بولیاں طلب کی تھیں۔
ذرائع کے مطابق 7 سے 8 دسمبر، 13 تا 14 دسمبر، 24 تا 25 دسمبر سپلائی کے لیے بولیاں طلب کی گئی تھیں، بولیاں جمع کرانے کی آج آخری تاریخ تھی اور آج ہی اوپن ہونی تھیں۔
ذرائع کے مطابق اسپاٹ ایل این جی کارگوزکی بولیاں 14 جولائی کو ہی کھلنی ہیں،جنوری اور فروری کے لیے بھی 3 اسپاٹ ایل این جی کارگوزکی سپلائی کے لیے بولیاں طلب کی گئی ہیں جب کہ جنوری اور فروری کی ایل این جی سپلائی کی بولیاں جمع کرانیکی آخری تاریخ 14جولائی ہے۔
مزید پڑھیں:ڈسکوز صارفین کیلئے بُری خبر، بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان
ذرائع کا اس حوالے سے مزید کہنا ہے کہ 3 سے 4 جنوری اور 28 سے 29 جنوری کی سپلائی کے لیے بولیاں طلب کی گئی ہیں جب کہ 23 سے 24 فروری کے ایل این جی کارگو سپلائی کی بولی بھی طلب کی گئی ہے۔