پاکستان کی امریکا کو برآمدات میں 39 فیصد اضافہ، حجم 5.2 ارب ڈالر ہوگیا

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان کی امریکا کو برآمدات میں 39 فیصد اضافہ، حجم 5.2 ارب ڈالر ہوگیا

اسلام آباد:پاکستان کی امریکا کو برآمدات میں رواں مالی سال 39 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس سے برآمدات کا مجموعی حجم 5.2 ارب ڈالر ہوگیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ عمران خان کی بہترین پالیسیوں کی بدولت برآمدات کا شعبہ نئے ریکارڈ قائم کر رہا ہے۔

پیغام میں معاونِ خصوصی شہباز گل نے کہا کہ مالی سال 22-2021 میں امریکا کیلئے پاکستان کی برآمدات 39 فیصد اضافے کے ساتھ 5اعشاریہ 2 ارب ڈالر ہوگئیں جو گزشتہ مالی سال میں 3اعشاریہ 7ارب تھیں۔

وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی شہباز گل نے کہا کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ امریکا کو ہماری برآمدات 5 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئیں۔ رواں مالی سال کے دوران بینکوں کی آٹوفنانسنگ میں 41فیصد اضافہ ہوا۔

معاونِ خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ بینکوں کی آٹو فنانسنگ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 297 اعشاریہ 5 ارب روپے پر پہنچ گئی ہے۔ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور مثبت معاشی خبریں آرہی ہیں۔

ڈاکٹر شہباز گل نے حزبِ اختلاف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف تو مثبت خبریں مل رہی ہیں جبکہ دوسری جانب سیاسی لکی ایرانی سرکس سے بدعنوان اپوزیشن عوام کی تفریح کا سامان مہیا کرنے میں مصروف ہے۔ 

خیال رہے کہ اِس سے قبل مشیرِ تجارت و سرمایہ کاری عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ گزشتہ مالی سال کے دوران برآمدات میں 18 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

 مشیرِ تجارت نے اسلام آباد میں 5 روز قبل پریس کانفرنس کے دوران میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل مالی سال ختم ہوگیا، بتانا چاہتے ہیں کہ برآمدات کے حوالے سے گزشتہ سال کیسا رہا۔مالی سال 21-2020 میں برآمدات میں ریکارڈ اضافہ ہوا۔

مزید پڑھیں: گزشتہ مالی سال کے دوران برآمدات میں 18 فیصد اضافہ ہوا۔ رزاق داؤد

Related Posts