پاکستان کا جدید ترین میزائل فتح 2 کا تجربہ کامیاب

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان کا جدید ترین میزائل فتح 2 کا تجربہ کامیاب

پاکستان کا جدید ترین نیویگیشن سسٹم سے مزین عسکری میزائل فتح 2 کا تجربہ کامیاب ہوگیا ہے جبکہ میزائل کی اہداف کو نشانہ بنانے کی حد 400 کلومیٹر ہے۔ 

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ فتح 2 جدید ترین ایونکس اور پرواز کی منفرد رفتار کے علاوہ جدید ترین نیویگیشن سسٹم سے لیس میزائل اور ویپن سسٹم ہے۔

[visual-link-preview encoded=”eyJ0eXBlIjoiaW50ZXJuYWwiLCJwb3N0IjoxNzg0OTUsInBvc3RfbGFiZWwiOiJQb3N0IDE3ODQ5NSAtINm+2Kfaqdiz2KrYp9mGINqp2Kcg2LrZiNix24wg2YjbjNm+2YYg2LPYs9m52YUg2qnYpyDYqtis2LHYqNuBINqp2KfZhduM2KfYqNiMINii2KbbjCDYp9uM2LMg2b7bjCDYotixINqp2Kcg2KjbjNin2YYg2KzYp9ix24wiLCJ1cmwiOiIiLCJpbWFnZV9pZCI6MTc4NDk3LCJpbWFnZV91cmwiOiJodHRwczovL21tbmV3cy50di91cmR1L3dwLWNvbnRlbnQvdXBsb2Fkcy8yMDIzLzEwL1dlYXBvbi1TeXN0ZW0tMS0zMDB4MjUwLmpwZyIsInRpdGxlIjoi2b7Yp9qp2LPYqtin2YYg2qnYpyDYutmI2LHbjCDZiNuM2b7ZhiDYs9iz2bnZhSDaqdinINiq2KzYsdio24Eg2qnYp9mF24zYp9io2Iwg2KLYptuMINin24zYsyDZvtuMINii2LEg2qnYpyDYqNuM2KfZhiDYrNin2LHbjCIsInN1bW1hcnkiOiLYsdin2YjZhNm+2YbaiNuMOiDZvtin2qnYs9iq2KfZhiDaqdinINi62YjYsduMINmI24zZvtmGINiz2LPZudmFINqp2Kcg2KrYrNix2KjbgSDaqdin2YXbjNin2Kgg24HZiNqv24zYp9iMINii2KbbjCDYp9uM2LMg2b7bjCDYotixINmG25Ig2KjbjNin2YYg2KzYp9ix24wg2qnYsdiv24zYp9uUINi12K/YsdmQINmF2YXZhNqp2Kog2KfZiNixINmI2LLbjNixINin2LnYuNmFINqp25Ig2LnZhNin2YjbgSDYudiz2qnYsduMINit2qnYp9mFINmG25Ig2KjavtuMINm+2KfaqSDZgdmI2Kwg2qnZiCDZhdio2KfYsdqp2KjYp9ivINiv24zblCIsInRlbXBsYXRlIjoic3BvdGxpZ2h0In0=”]

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فتح 2 ویپن سسٹ 400 کلومیٹر کی حد تک اپنے اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ فتح 2 کے کامیاب تجربے کا مشاہدہ پاک فوج، نیوی اور ائیر فورس کے افسران نے کیا۔

تینوں سروسز کے افسران، سائنسدانوں اور انجینئرز نے فتح 2 کے کامیاب تجربے کا معائنہ کیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ صدر اور وزیر اعظم نے کامیاب تجربے پر فوج اور سائنسدانوں کو مبارکباد دی۔

ترجمان پاک فوج (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے بھی کامیاب تجربے پر فوجی افسران اور سائنسدانوں کی تعریف کی۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان کا غوری ویپن سسٹم کا تجربہ کامیاب ہوگیا، آئی ایس پی آر نے بیان جاری کردیا۔ صدرِ مملکت اور وزیر اعظم کے علاوہ عسکری حکام نے بھی پاک فوج کو مبارکباد دی۔

آج سے 2 ماہ قبل پاک فوج کا غوری ویپن سسٹم کا تجربہ کامیاب رہا۔ پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا تھا کہ تجربے کے دوران ویپن سسٹم کے تکنیکی اور آپریشنل پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا۔

Related Posts