نگران وزیر خارجہ سے افغان ہم منصب کی ملاقات، درپیش چیلنجز پر بات چیت

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نگران وزیر خارجہ سے افغان ہم منصب کی ملاقات، درپیش چیلنجز پر بات چیت
نگران وزیر خارجہ سے افغان ہم منصب کی ملاقات، درپیش چیلنجز پر بات چیت

تبت:پاکستان کے نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی سے افغان وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی اور ان کے وفد نے ٹرانس ہمالین فورم کے تیسرے اجلاس کے موقع پر ملاقات کی۔

وزارت خارجہ کے نائب ترجمان حافظ ضیاء احمد تکل نے اپنے ایکس سابقہ ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ انہوں نے دو طرفہ تعلقات، دو طرفہ تجارت، افغان تاجروں اور پاکستان میں افغان مہاجرین کے مسائل پر طویل گفتگو کی۔

حافظ ضیاء احمد تکل نے مزید کہا کہ قائم مقام وزیر خارجہ نے پاکستانی فریق پر واضح کیا ہے کہ میڈیا کے منفی بیانات، راہداری اور سفر میں رکاوٹیں ڈالنے اور افغان مہاجرین کو ہراساں کرنے سے دوطرفہ تعلقات اور دونوں ممالک کی اقتصادی صورتحال پر اثر پڑتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایسے فیصلے اور اقدامات گہری سوچ اور ٹھنڈے دل و دماغ سے ہونے چاہئیں۔

مزید پڑھیں:لاہور، عوام کی شہباز شریف کی گاڑی روک کر گالیاں دینے کی ویڈیوز وائرل

پاکستانی فریق نے اس بات کی تائید کی کہ متنازعہ مسائل بات چیت اور افہام و تفہیم سے حل کیے جائیں گے۔

Related Posts