اسرائیلی سافٹ وئیر کے ذریعے جاسوسی، پاکستان کا اقوامِ متحدہ سے تحقیقات کا مطالبہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان افغان صورتحال پر دنیا بھر کے رہنماؤں سے رابطے میں ہے،ترجمان دفتر خارجہ
پاکستان افغان صورتحال پر دنیا بھر کے رہنماؤں سے رابطے میں ہے،ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد: پاکستان نے اقوامِ متحدہ سے اسرائیلی سافٹ وئیر کے ذریعے جاسوسی کے معاملے پر تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے اپنے ملک کی شخصیات کے علاوہ دیگر ممالک میں بھی فون کالز ریکارڈ کیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی پارلیمنٹ میں رواں ماہ اسرائیلی سافٹ وئیر کے ذریعے ہیکنگ کا معاملہ اٹھایا گیا، دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان بھارت کی جانب سے جاسوسی کے قابلِ مذمت اقدام کو تشویش کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

ترجمان دفترِ خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم اسرائیلی سافٹ وئیر پیگاسس کے ذریعے ہیکنگ اور جاسوسی کے معاملے کو سنجیدگی اور باریک بینی سے دیکھ رہے ہیں۔ بھارت آر ایس ایس کے تحت جاسوسی میں ملوث ہے۔

وزیر اعظم کا فون ٹیپ کرنے کے معاملے پر ردِ عمل دیتے ہوئے ترجمان دفترِ خارجہ نے کہا کہ بھارت کے دوسرے چہرے کو ای انفولیب کے ذریعے عالمی برادری نے ماضی میں بھی دیکھا۔ اقوامِ متحدہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پیگاسس کے ذریعے جاسوسی پر تفتیش کی جائے۔

دفترخارجہ کے ترجمان نے کہا کہ بھارتی حکومت کی سرپرستی میں اسرائیلی سافٹ وئیر کے ذریعے جاسوسی ہوئی، جس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ متعلقہ ادارے واقعے کی تحقیقات کریں جبکہ جاسوسی بین الاقوامی اصولوں کے خلاف ہے۔ بھارتی وسیع البنیاد جاسوسی قابلِ مذمت ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو آوازیں بھارتی حکومت کے خلاف اٹھتی ہیں، انہیں پرانے نصاب کے تحت بی جے پی اور آر ایس ایس جاسوسی کا نشانہ بناتے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں مظالم اور پاکستان مخالف ایجنڈا بھارت کا پرانا پروپیگنڈہ ہے۔ عالمی برادری بھارتی جمہوریت کی اصلیت جانتی ہے۔

خیال رہے کہ اِس سے قبل اسرائیلی کمپنی کے سافٹ وئیر سے 50 ہزار افراد کی نگرانی اور جاسوسی کی گئی جبکہ ہزاروں بااثر شخصیات کے موبائل فون ہیک کیے جانے کا انکشاف بھی سامنے آگیا۔

 اسرائیلی کمپنی کے جاسوسی کے سافٹ وئیرپیگاسس سے ہزاروں افراد کی جاسوسی کی گئی۔ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ اور عالمی خبر رساں اداروں کا کہنا ہے کہ کم از کم 50 ہزار افراد کی جاسوسی ہوئی۔

مزید پڑھیں: اسرائیلی سافٹ وئیر سے 50 ہزارافرادکی جاسوسی، بااثرشخصیات کے فون ہیک

Related Posts