پاکستان کا غزہ میں فوری اور غیرمشروط جنگ بندی کا مطالبہ

کالمز

zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
(فوٹو: آن لائن)

نیو یارک: اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے غزہ پر اسرائیل کے جاری حملوں کے دوران فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیل فلسطین تنازعے پر بلائے گئے سلامتی کونسل کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے منیر اکرم نے کہا کہ پاکستان مظلوم فلسطینیوں کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا۔اسرائیل غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی میں ملوث ہے۔

عالمی برادری فلسطین پر طاقت کے استعمال کو روکے، آرمی چیف

گفتگو کے دوران منیر اکرم نے کہا کہ پاکستان غزہ میں فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ کرتا ہے جبکہ اسرائیلی کارروائی وسیع اور زیادہ خطرناک تنازعے کی صورت اختیار کرسکتی ہے۔

مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا کہ ہمیں افسوس ہے کہ سلامتی کونسل میں جنگ بندی کی متفقہ قرارداد کی منظوری نہ دی جاسکی، اس کی بھاری ذمہ داری اس تنازعے کو بڑھانے کے ذمہ داروں پر عائد ہوتی ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل اقوامِ متحدہ کی 79ویں سالگرہ کے موقعے پر پیغام جاری کرتے ہوئے پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا کہ غزہ میں اسرائیلی بمباری سے فلسطینیوں کا قتلِ عام اقوامِ متحدہ کی ناکامی ہے۔

پیغام میں منیر اکرم نے کہا کہ بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے لوگوں کے انسانی حقوق کی بڑے پیمانے پر خلاف ورزیاں بھی اقوامِ متحدہ کی ناکامیوں کی سب سے نمایاں مثالیں ہیں۔ ادارے کی صلاحیتوں کو مزید تقویت دینا ہوگی۔

منیر اکرم نے کہا کہ عالمی امن و سلامتی، ابھرتی ہوئی بڑی طاقت کے تناؤ، نئی جوہری اور روایتی اسلحے کی دوڑ کو روکنے، جامع عالمی اقتصادی ترقی اور موسمیاتی تبدیلی سے پیدا ہونے والے خطرات کے خلاف نوجوانوں کی امیدیں اقوامِ متحدہ سے منسلک ہیں۔

Related Posts