پاکستان نے پہلے ٹی ٹوینٹی میں زمبابوے کو شکست دے دی۔
پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، جو اس کے حق میں بہتر ثابت ہوا۔ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے زمبابوے کو پانچ وکٹ کے نقصان پر 166 رنز کا ٹارگٹ دیا۔
پاکستان کے 166 رنز کے ہدف میں زمبابوے کی ٹیم 108 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور اسے 57 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔بلاوائیو میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنائے۔
پاکستان کے طیب طاہر 39 اور عرفان خان 27 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔ عثمان خان نے 39 رنز کی اننگ کھیلی جبکہ صائم ایوب 24 ، عمیریوسف 16 اورکپتان سلمان آغانے 13رنز کر آؤٹ ہوئے۔
زمبابوے کے سکندر رضا اور رچرڈ گراوا نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا جبکہ ویلنگٹن مساکاڈزا اور ریان برل نے بھی ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
پاکستانی ٹیم میں کپتان سلمان علی آغا سمیت صائم ایوب، عمیر بن یوسف، عثمان خان، طیب طاہر، محمد عرفان خان، جہانداد خان، محمد عباس آفریدی، حارث رؤف، ابرار احمد اور سفیان مقیم شامل ہیں۔