پاکستان کی دفاعی صلاحیت میں اضافہ، کروز میزائل رعد 2 کا کامیاب تجربہ

کالمز

zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
raad 2
raad 2

راولپنڈی: پاکستان نے کروز میزائل ’رعد 2‘ کا کامیاب تجربہ کرلیا جس سے ملکی دفاعی صلاحیت میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق رعد 2 میں جدید ترین گائیڈنس اور نیوی گیشن سسٹم نصب ہے اور یہ 600 کلومیٹر تک کے فاصلے پر زمین اور سمندر میں اپنے ہدف کو آسانی سے نشانہ بناسکتا ہے۔

اس سلسلے میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈائریکٹر جنرل اسٹریٹجک پلان ڈویژن لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی منج اور چیئرمین نیسکام ڈاکٹر نبیل حیات ملک سمیت اسٹریٹجک پلانز ڈویژن، اسٹریٹجک فورسز اور اسٹریٹجک آرگنائزیشن کے دیگر سینئر حکام نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے غزنوی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا۔آئی ایس پی آر

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی ، وزیراعظم عمران خان اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے سائنسدانوں اور انجینئرز کو میزائل کے کامیاب تجربے پر مبارکباد پیش کی۔