اسلام آباد: وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے اتوار کو مصر میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی ہے، جس کے نتیجے میں 11 سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوئے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان کی حکومت اور عوام سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ ہم حملے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔
پاکستان دہشت گردی کی ہر شکل کی مذمت کرتا ہے۔ ہم مصر کے برادر عوام کے ساتھ اپنی یکجہتی کا بھی اعادہ کرتے ہیں۔
فوج کے ترجمان اور سیکورٹی ذرائع کے مطابق ہفتے کے روز مصر میں ایک افسر اور 10 مصری فوجی ہلاک ہو گئے جب عسکریت پسندوں نے واٹر پمپنگ سٹیشن پر موجود ایک چوکی پر حملہ کیا۔
شمالی سینائی میں یہ حملہ حالیہ برسوں میں یہ سب سے مہلک حملوں میں سے ایک تھا، جہاں مصر کی سکیورٹی فورسز داعش سے تعلق رکھنے والے عسکریت پسندوں سے نبرد آزما ہیں۔
مزید پڑھیں:مصر، سینا میں شدت پسندوں کے حملے میں 11 فوجی جاں بحق