مقبوضہ وادی میں 4 مظلوم کشمیری قتل، ورثاء سراپا احتجاج، پاکستان کی مذمت

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مقبوضہ وادی میں 4 مظلوم کشمیری قتل، ورثاء سراپا احتجاج، پاکستان کی مذمت
مقبوضہ وادی میں 4 مظلوم کشمیری قتل، ورثاء سراپا احتجاج، پاکستان کی مذمت

اسلام آباد: دفترِخارجہ نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں 4 مظلوم کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل کی بھرپور مذمت کی ہے جن کے ورثاء سراپا احتجاج ہیں۔ پاکستان کا کہنا ہے کہ وحشیانہ پابندیوں سے حقِ خود ارادیت کی جدوجہد دبائی نہیں جاسکتی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اپنے بیان میں دفترِ خارجہ نے کہا کہ یکم اکتوبر سے اب تک 25 کشمیری شہید ہوئے، ماورائے عدالت قتل، غیر قانونی گرفتاری اور ہراساں کرنا معمول بن گیا۔ بھارت کا وحشیانہ ظلم و ستم مقبوضہ کشمیر کے عوام کو جدوجہدِ آزادی سے باز نہیں رکھ سکتا۔

یہ بھی پڑھیں:

جنوبی ایشیا میں امن مسئلہ کشمیر کے حل سے جڑا ہوا ہے۔ وزیر خارجہ

وزیراعظم عمران خان سے صدرآزاد جموں و کشمیر کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر معروف صحافی آکاش حسن نے اپنے پیغام میں بتایا کہ پیر کے روز نام نہاد  مسلح مقابلے کے دوران 4 کشمیریوں کو دہشت گرد یا ان کے ساتھی قرار دے کر شہید کیا گیا جن کے اہلِ خانہ سراپا احتجاج ہیں۔

https://twitter.com/AakashHassan/status/1460850986403069954

ٹوئٹر پیغام کے مطابق شہید ہونے والے 4 کشمیریوں کے لواحقین نے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کرتے ہوئے بتایا کہ شہداء کی میتیں تاحال ورثاء کے حوالے نہیں کی گئیں۔ مقبوضہ کشمیر میں ماورائے عدالت قتلِ عام کا سلسلہ بند ہونا چاہئے۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن جموں و کشمیر کے تنازع کے حل پر منحصر ہے۔بھارت مظلوم کشمیریوں کے حقِ خود ارادیت کو ظلم و ستم کے ذریعے مزید دبا نہیں سکتا۔ 

نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں گزشتہ روز ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ بامقصد اور نتیجہ خیز تعلقات کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے کی ذمہ داری بھارت پر عائد ہوتی ہے۔ 

Related Posts