پاکستان کی افغان بارڈر فورسز کی چمن میں شہری آبادی پر فائرنگ کی مذمت

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امریکا سے موصول ہونیوالا سائفر مکمل محفوظ ہے، ترجمان دفترِ خارجہ
امریکا سے موصول ہونیوالا سائفر مکمل محفوظ ہے، ترجمان دفترِ خارجہ

اسلام آباد: پاکستان نے افغان بارڈر فورسز کی چمن میں شہری آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ کی مذمت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز افغانستان کی سرحدی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کے باعث 6 پاکستانی شہری جاں بحق ہوگئے۔ ترجمان دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں 17 افراد زخمی بھی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:

افغانستان سے فائرنگ اور راکٹ حملے پر تشویش ہے، رانا ثناء اللہ

ترجمان دفترِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق پاکستان بلا اشتعال فائرنگ کی مذمت کرتا ہے۔ ایسے افسوسناک واقعات دونوں ممالک کے باہمی برادرانہ تعلقات سے مطابقت نہیں رکھتے۔

دفترِ خارجہ کے بیان کے مطابق افغان حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ فائرنگ کے واقعے کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ سرحد پر شہریوں کی جان کی حفاظت کرنا فریقین کی ذمہ داری ہے۔

بیان کے مطابق صورتحال مزید خراب نہ ہو، اس پر پاکستان اور افغانستان کے حکام رابطے میں ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان نے ہمیشہ افغانستان میں قیامِ امن کی حمایت کی ہے اور عالمی برادری پر افغان منجمد اثاثے بحال کرنے پر زور بھی دیا۔

قبل ازیں پاک افغان سرحد پر فائرنگ کا واقعہ پیش آنے کے بعد سرحد کو ہر قسم کی آمدورفت کیلئے بند کردیا گیا تھا۔ افغانستان کی طرف سے داغا گیا مارٹر گولہ گزشتہ روز چمن میں نیٹو مارکیٹ کے اندر گرا تھا۔

 

Related Posts