پاکستان کو ایٹمی طاقت بنے 27 برس مکمل ہوگئے

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو؛ فائل)

آج پاکستان کے ایٹمی تجربات کو 27 برس مکمل ہوگئے ہیں، وہ تاریخی دن جب 28 مئی 1998 کو پاکستان نے بلوچستان کے پہاڑی علاقے چاغی میں پانچ کامیاب ایٹمی دھماکے کیے تھے۔

یہ اقدام بھارت کے جانب سے کیے گئے پانچ ایٹمی دھماکوں کا جواب تھا جس سے خطے میں طاقت کا توازن بحال ہوا اور پاکستان نے دنیا کو اپنی دفاعی صلاحیتوں سے آگاہ کیا۔

یوم تکبیر ہر سال 28 مئی کو قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جاتا ہے۔ یہ دن اس حقیقت کی علامت ہے کہ پاکستان پہلی اسلامی ایٹمی طاقت بن کر ابھرا اور اپنے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنایا۔ اس موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ مختلف تقریبات میں قومی ہیروز کو خراجِ تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔

یوم تکبیر ہمیں یاد دلاتا ہے کہ پاکستان نے ہر مشکل گھڑی میں ثابت قدمی دکھائی ہے اور اپنے دفاع کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا۔ یہ دن نہ صرف ہماری ایٹمی صلاحیت کا جشن ہے بلکہ قومی خودداری، عزم اور اتحاد کی علامت بھی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کے ایٹمی قوت بننے کو 27 سال مکمل ہوچکے ہیں اور یہ سال یوم تکبیر ایک ایسے موقع پر منایا جا رہا ہے جب قوم نے حالیہ دفاعی معرکے میں ایک بار پھر کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے کہا کہ 1998 میں بھارت نے ایٹمی دھماکوں کے ذریعے پاکستان کے دفاع، خودمختاری اور سلامتی کو چیلنج کیا تھا، لیکن اس وقت کے وزیراعظم نواز شریف نے قوم کے عزم کو ترجیح دیتے ہوئے تمام عالمی دباؤ اور اقتصادی پابندیوں کے خطرات کے باوجود چھ کامیاب ایٹمی تجربے کیے۔

مسلح افواج، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان نے قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یوم تکبیر صرف ایک دن نہیں بلکہ ایک عہد کی یاد دہانی ہے کہ پاکستان اپنی خودمختاری پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ایٹمی صلاحیت عوامی امنگوں کا مظہر اور قومی امانت ہے، اور مسلح افواج مادرِ وطن کے دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار اور پُرعزم ہیں۔

Related Posts