شہباز شریف ملک کے نئے وزیراعظم منتخب، عمر ایوب شکست کھا گئے

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو: آن لائن)

اسلام آباد:مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف 201 ووٹ لے کر ملک کے نئے وزیراعظم منتخب ہو گئے ہیں جبکہ سنی اتحاد کونسل کے امیدوار عمر ایوب شکست کھا گئے۔

تفصیلات کے مطابق آج قومی اسمبلی اجلاس نومنتخب اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت شروع ہوا، جس سے قبل مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی اور سنی اتحاد کونسل سمیت دیگر جماعتوں کے اراکین ایوان میں پہنچے۔

اراکین کی آمد کے بعد 5 منٹ تک گھنٹیاں بجائی گئیں جس کے بعد قومی اسمبلی کے دروازے بند کردئیے گئے۔ وزارتِ عظمیٰ کیلئے انتخاب کے دوران سنی اتحاد کونسل امیدوار عمر ایوب اور شہباز شریف کے مابین مقابلہ ہوا۔

قائدِ ایوان کے انتخاب کیلئے ووٹنگ کی گئی۔ شہباز شریف کو ووٹ دینے والوں کو لابی اے جبکہ عمر ایوب کو ووٹ دینے والے اراکین کو لابی بی میں جانے کا کہا گیا جو قومی اسمبلی میں بائیں جانب کی لابی ہے۔

بعد ازاں قومی اسمبلی میں ووٹنگ کا عمل مکمل ہوگیا، جس کے بعد 2 منٹ تک گھنٹیاں بجائی گئیں تاکہ قومی اسمبلی کے اراکین دائیں اور بائیں لابی سے اپنی اپنی نشستوں پر واپس آجائیں۔

بعد ازاں اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے شہباز شریف کے 201ووٹ لے کر وزیراعظم بننے کا اعلان کردیا۔ شہباز شریف پاکستان کے 24ویں منتخب وزیراعظم بن گئے جنہیں 201اراکین کی حمایت حاصل ہے۔

خیال رہے کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نے مشترکہ طورپر وزیراعظم کے عہدے کیلئے شہباز شریف کی حمایت کا اعلان کیا تھا جبکہ عمر ایوب کو آزاد امیدواروں کو اپنا جھنڈا فراہم کرنے والی سنی اتحاد کونسل کی سرپرستی حاصل تھی۔

وزیراعظم بننے کا اعلان

قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق نے شہباز شریف کے وزیراعظم بننے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میاں محمد شہباز شریف 201ووٹ لے کر وزیراعظم منتخب ہوئے ہیں جبکہ عمر ایوب خان کو 201 کے مقابلے میں 92 ووٹ دئیے گئے۔

ایاز صادق نے کہا کہ ”شہباز شریف کو وزیراعظم پاکستان ڈکلیئر کیاجاتا ہے۔“ آپ قومی اسمبلی میں وزیراعظم کی نشست پر براجمان ہوجائیں۔ شہباز شریف نواز شریف کی نشست کے قریب پہنچ گئے۔

شہباز شریف کی تقریر

ملک کا نیا وزیراعظم منتخب ہونے پر قومی اسمبلی کے آج ہونے والے ہنگامہ خیز اجلاس میں سنی اتحاد کونسل کی نعرے بازی کے دوران اظہارِ خیال کرتے ہوئے شہباز شریف نے نواز شریف کا شکریہ ادا کیا۔

نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ میں تمام پارٹی اراکین کا شکر گزار ہوں، نواز شریف معمارِ پاکستان ہیں۔ ان کی رہنمائی میں پاکستان میں خوشحالی کا انقلاب آیا۔ذوالفقار بھٹو کو عوام یاد رکھیں گے۔

شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف نے مجھے وزیراعظم کے منصب پر فائز کیا۔ چوہدرھری شجاعت، چوہدری سالک، عبدالعلیم خان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ شہید بے نظیر بھٹو نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ سردار خالد مگسی کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ماضی میں ہمیں سلاخوں کے پیچھے بھیجا گیا، جلا وطنی پر مجبور ہوئے۔ میں آصف زرداری، بلاول بھٹو اور خالد مقبول صدیقی کا شکر گزار ہوں۔

وزیراعظم بننے سے قبل آخری بڑا فیصلہ

یاد رہے کہ اس سے قبل مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے خیبر پختونخوا اسمبلی میں خاتون رکن ثوبیہ شاہد کو ہراساں کیے جانے پر قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا تھا۔

نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف نے ثوبیہ شاہد کے ساتھ بدتمیزی کا نوٹس لیتے ہوئے خاتون رکن کو اسلام آباد بلا کر ملاقات کی اور ان کو یقین دہانی کرائی کہ مسلم لیگ (ن) ان کے ساتھ ہے۔

ملاقات کے دوران ملک کی سیاسی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی، اس موقعے پر دیگر ن لیگی قائدین بھی موجود تھے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ثوبیہ شاہد کے سر پر دستِ شفقت رکھ کر ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

اس موقعے پر گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ثوبیہ شاہد قوم کی بہادر بیٹی ہے۔ ہمیں ان کی بہادری پر فکر ہے، پوری قوم اور مسلم لیگ (ن) آن کے ساتھ کھڑی ہے۔

Related Posts